You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Friday, August 10, 2012

اعتکاف


جب خلوص  عبادت یقینی بھی ہو
اور مسجدوں میں گوشہ نشینی بھی ہو
اس کو کہتے ہیں اے بچو ! ہم اعتکاف
آخری عشرے کا ہے کرم اعتکاف
کیوں نہ مومن گناہوں سے محفوظ ہو
اور عبادت سے ہر وقت محظوظ ہو
روح مشغول ہوگی عبادت میں
ہوگا  اکرام  مولا کا ہر بات میں
عورتیں گھر میں اپنے کریں اعتکاف
آئینوں کی طرح رکھیں وہ دل کو صاف
لکھی جائیں گی  اعمال میں نیکیاں
ہوگا   مالک کا جب نام  ورد زباں
صرف جسمانی حاجت کی خاطر اٹھے
معتکف ،شغل دیگر نہ کوئی کرے
پاس مسجد کے اپنے اگر گھر رہے
جاکے حاجت وہاں اپنی پوری کرے
لوٹ کر آۓ مسجد میں خاموشی سے
بات رستے میں کوئی نہ ہرگز کرے
ہوں نماز یں ادا با جماعت سبھی
روح و دل کو ملے گی نئی روشنی
ہوگا  اللہ حاوی دل و  ذ ہن پر
اپنے مالک کی جانب رہے بس نظر
ذ ہن میں دل میں  ذکر  الہی رہے
بندہ  ہر دم جہاں سے جدا ہی رہے
معتکف جو بھی کوئی ہو رمضان ميں
تقویت خوب پاۓ گا ایمان میں  

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP