You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Sunday, April 14, 2013

ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر


ہندوستانی آئین کے معمار ڈاکٹر بھیم راؤرام جی امبیڈکر جنھیں دنیا  ساری  دنیا  
عزت   و احترام سے  بابا  صاحب   کے نام سے  یاد کرتی ہے ۔بھیم راؤ کی پیدائش 14 اپریل 1891 ء میں ہوئی ۔ان کے والد کا نام رام  جی  سکپال اور والدہ کا نام    بھیما بائی تھا ۔بھیم  بچپن سے ہی یہ دیکھتا رہا کہ ہر روز کس طرح سے اچھوتوں  کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی ہوتی ہے ۔ انھیں یہ احساس  ہو گیا تھا کہ صدیوں سے اونچی ذات والوں کے ہاتھوں  بے عزتی اور نا نصافی کا شکار  ہوتے  چلے آ رہے ہیں ۔انھوں نے یہ طے کرلیا کہ وہ زیادہ تعلیم حاصل کریں گے اور ذات پات کے بھید بھاؤ اور اس جھگڑے کو مٹادیں گے ۔اور پوری محنت اور لگن کے ساتھ  اپنے مقصد  اور مشن پر ڈٹے رہے ۔ 15 اگست 1947 ء کو جب   ہندوستان آزاد ہوا تو آزاد ہندوستان کے دستور کا مسودہ تیار کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی گئی ۔تو اس کے صدر کے روپ میں بھیم راؤ امبیڈکر کا انتخاب کیا گیا ۔اس میں انھوں نے اہم رول ادا کیا ۔اور 1956ء میں لاکھوں لوگوں کے ساتھ بدھ دھرم  قبول کرلیا ۔کیو ں کہ وہ ہندو دھرم  میں ذات پات کے خلاف تھے ۔انھوں نے یہ ثابت کردیا کہ  اگر ارادے پکے ہوں تومشکل آسان ہو جاتی ہے 

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP