بنگلور…( پریس ریلیز)جناب
محمد کلیم اللہ صاحب وظیفہ یاب ڈپٹی ڈائرکٹر،محکمہ تعلیمات پری یونیورسٹی بورڈ ، بروز
چہارشنبہ بتاریخ4 اپریل013 کی رات انتقال فرماگئے
۔ موصوف کی عمر لگ بھگ 65سال تھی۔ آپ کرناٹک اردو اکادمی بنگلور میں 1992تا995تک بحیثیت
رجسٹرار اپنے خدمات انجام دے چکے ہیں۔آپ اس سے پیشتر عزت مآب جناب خورشید عالم خان سابق گورنر ریاست
کرناٹک کے آفیسر ان اسپیشل ڈیوٹی۔ الا امین ایجوکیشن سوسائٹی میں بحیثیت اسپیشل آفیسر
بھی رہ چکے ہیں۔ بتاریخ5 اپریل013 آپ کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر قادریہ مسجد ، ملرس
روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین قدوس صاحب مکان ، جئے محل ایکسٹنشن، بنگلور میں عمل میں
آئی۔ مرحوم ایک اچھے انسان، ایک محب اردو اور ایک فعال شخصیت رہے ہیں۔کرناٹک اردو اکادمی
جناب محمد کلیم اللہ صاحب کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اِظہار کرتی ہے ۔ اور دُعا کرتی
ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اُنہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر
جمیل عطا فرمائی۔ (آمین) شریکِ غم رجسٹرار،کرناٹک
اردو اکادمی، بنگلور
Thursday, April 25, 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment