You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Saturday, July 12, 2014

اے اللہ اب ابابیل کو بھیج دے


ماہ رمضان جاری ہے ۔پوری دنیا کے مسلمان الحمد للہ روزوں کا ،تراویح و دیگر عبادات کا اہتمام کررہے ہیں ۔مگر اسرائیل ایٹم بم ،ٹینک ،توپ ،راکٹ و دیگر بڑی تعداد میں مہلک ہتھیاروں کے ذریعہ روزانہ ہی غزہ و فلسطینی علاقوں پر خصوصاً آبادی والے علاقوں پر دن رات نہتے عربوں پر حملہ کررہا ہے ۔کہیں بلڈنگیں تباہ ہورہی ہیں ،کہیں اسپتال تباہ ہورہے ہیں اور لاتعداد لوگوں کی ہلاکت کا سبب بن رہے ہیں ۔اس سے بھی کہیں زیادہ افراد زخمی ہو رہے ہیں ۔افسوس اسلامی ممالک ،عرب ممالک و دنیا کے دیگر ممالک ان واقعات کو اپنے ٹی وی اسکرین پر دیکھ رہے ہیں ۔مگر ظالم و جابر اسرائیل پر کوئی عالمی دباؤ نہیں بڑھا رہا ہے ۔اور ظلم و ستم جاری ہے ۔روز ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہیں اور رمضان کا مہینہ فلسطینی بموں کے سائے میں افطار کرتے اور نماز ادا کرتے ہوئے گذارہے ہیں ۔لیکن ساری دنیا میں موت کا سناٹا چھایا ہے کوئی بھی ملک اپنے زندہ ہونے کا ثبوت نہیں دے رہا ہے ۔حد تو یہ ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے عراقی حکومت کے خلاف داعش کی پیش قدمی پر آسمان سر پر اٹھانے والے بھی خاموش ہیں۔اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے ’’اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا ہے ‘‘۔ہم مسلمان عاصی ہیں ،گناہگار ہیں،دغا باز ہیں ،مغرور بھی ہیں یعنی ہم ناکارہ ہیں ۔ہم ان فلسطینیوں کی بر وقت مدد نہیں کرسکتے ہیں۔مگر دست بدعا ہیں کہ ان مظلوموں کی مدد کیلئے اور ظالم و جابر اسرائیل کی بیخ کنی کیلئے ابابیل بھیج دے ۔یہ التجا ہے رب ذوالجلال ۔کیوں کہ اب دنیا میں مظلوموں کا تیرے سوا کوئی حامی و ناصر نہیں ہئے ۔شاہان عرب تو اپنا اقتدار سنبھالے ہوئے ہیں اور انہیں صرف اقتدار کی فکر ہے ۔ہم اپنے بھائیوں سے گذارش کرتے ہیں کہ وہ روزہ افطار کے وقت اپنے ان مظلوم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کیلئے دعاؤں کا اہتمام کریں کیوں کہ ہم اس کے علاوہ اور کر بھی کیا سکتے ہیں ۔
ہاشم احمد چوگلے
روہا ضلع رائے گڑھ
مہاراشٹر
موبائل : 9221423524

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP