اسکول
اطراف ٹرافک جام۔ ذمہ دار کون؟
زیادہ تر انگلش میڈیم اسکولوں کے اطراف
ٹرافک جام رہتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ والدین بچوں کو اسکوٹر بائیک پر چھوڑنے اور لینے
کے لیے آتے ہیں، گھنٹوں اسکول کے پاس بے ترتیب گاڑی کھڑی کرکے عورتیں اپنی سہیلی سے
اور آدمی اپنے دوستوں سے باتیں کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ٹرافک جام ہوجاتا ہی۔ یہی
حال مسلم علاقوں میں عربی پڑھنے جانے والے بچوں کا مدرسے مسجد کے اطراف ٹرافک جام رہتا
ہے جس سے نمازیوں اور راہ گیروں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہی۔ حدیث پاک میں ہے کہ
راستہ روک کر کسی کو تکلیف مت دو ہمیں اس طرف توجہ دینے کی ضرورت ہی۔
آصف
پلاسٹک والا
ربانی
ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی1-
9323793996
نشے
کی مہم چلانے والے سروے کریں
آج کل مسلم علاقے میں نشے کی لت میں
جکڑے نوجوان بچوں کو آزاد کروانے کی مہم شروع ہے ، مگر کسی بھی طرح کی کامیابی نظر
نہیں آرہی ہی، اس نشے کی لت سے چھٹکارے کے لیے کامیابی اسی وقت مل سکتا ہے جب ہم سروے
کریں کہ ہمارا بچہ نشے کی لت میں کیسے مبتلا ہوگیا کیا اس کو گھر میں عزت نہیں ملی۔
محبت میں دھوکہ تو نہیں کھا لیا یا ضرورت سے زیادہ گھر میں بچوں کی وجہ سے توجہ نہیں
دی گئی یا کسی سیاست داں نے اپنے ووٹ بینک کے لیے اسے نشے کی لت میں مبتلا کرکے کرسی
حاصل کرلی بچوں میں نشے کی لت برابر قائم ہے جگہ بدل گئی نشے کی مہم چلانے والے سروے
کرکے فکر مند ہوکر کام کریں اپنا ووٹ بینک کے لیے صرف الیکشن تک مہم نہ چلائیں۔
آصف
پلاسٹک والا
ربانی
ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی1-
9323793996
تم
نے خرید کر مجھے انمول کردیا
آج کل عامر خان کی فلم پی کے (PK) کا بہت چرچا ہے
2015ء میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہی۔ اس کا بزنس 600 کروڑ تک پہنچ
گیا ہی۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس میں استعمال کیا ہوا ریڈیو جسے ممبئی کے چور بازار
سے 217 روپے میں خریدا گیا تھا اس کی قیمت 2 کروڑ کے اوپر لگ گئی ہے اس ریڈیو کے خریدنے
کے بجائے اگر کینسر کے مریض پر، بچوں کی تعلیم پر، اندھے ، گونگی، بہروں پر پیسہ خرچ
کریں تو آخرت بن سکتی ہی۔ 2کروڑ میں خریدا ہوا ریڈیو ان کو جہنم کے علاوہ کہیں نہیں
لے جاسکتا۔
آصف
پلاسٹک والا
ربانی
ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی1-
9323793996
غرور
و گھمنڈ اللہ تعالیٰ کو پسند نہیں
گزشتہ دنوں میرے عزیز دوست کبھی پریشان
تھے مسئلہ تھا ان کے قریبی رشتہ داری میں شادی ہوئی تھی اور ایک مہینے میں نوبت طلاق
تک پہنچ گئی، لڑکی پڑھی لکھی خوبصورت تھی اس لیے اس میں غرور و گھمنڈ بھرا ہوا تھا۔
میٹنگ جماعت بیٹھی اس میں طلاق ہوگئی اگر لڑکی خوبصورت ہونے کے علاوہ نیک سیرت بھی
ہوتی تو سونے پے سہاگہ ہوتا۔ طلاق کی نوبت نہیں آتی۔ اچھی صورت بغیر اچھی سیرت اخلاق
کے ایسا پھول ہے جس میں خوشبو کم اور کانٹے زیادہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے صورت کو نہیں
سیرت اور اخلاق کو اہمیت دی ہے جس کا اخلاق اچھا ہوگا وہ جنت میں جائے گا ۔ مگر لوگ
خوبصورتی اور دولت کے چکر میں غرور و گھمنڈ میں پڑ کر اپنی زندگی کو جہنم سے بدتر بنارہے
ہیں۔ اللہ رحم کری۔
آصف
پلاسٹک والا
ربانی
ٹاور، آگری پاڑہ، ممبئی1-
9323793996
No comments:
Post a Comment