گزشتہ
دنوں اقلیتی تعلیمی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن
کے صدرعبدالرؤف خان کے ذریعے اقلیتی امور کے وزیر ایکناتھ راؤ کھڑسے
سے مسلم تنظیموں کے نمائندوں اور علماء کرام سے مٹینگ منعقد کی گئی ۔اور انھیں مسلمانوں کے تعلیمی مسائل ، وقف بورڈ ،
اسمائیل یوسف کالج اور حاجیوں سے قربانی
کے پیسے وصول کرنے کے فیصلے اور دیگر
مسائل سے آگاہ کیا گیا ۔اور اس بات پر
زور دیا گیا کہ ان کے مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جاۓ ۔ایکناتھ
راؤ کھڑسے نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش
کریں گے ۔سرکار شریعت میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی ۔ریاستی کابینہ میں یہ اہم
فیصلہ کیا گیا ہےکہ مہاراشٹر میں کوئی بھی
اقلیت تعلیم سے محروم نہ رہے اور ساتھ ہی ساتھ مدرسوں میں پڑھنے والے
طلبہ کو مراٹھی اور انگریزی کی تعلیم سے ساتھ ساتھ ہنر مندی کی تعلیم بھی دی جاۓ
گی ۔اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے جہاں بھی اسکول قائم کرنے کی ضرورت ہوگی
وہاں اسکول قائم کرنےکی اجازت دی جاۓ گی ۔اس
کے علاوہ بہت سارے مسائل پر گفت و شنید کی گئی ۔مٹینگ میں تعلیم کے وزیر ونود
تاؤڑے ، آرگنائزیشن کے صدر عبدالرؤف خان ، شبیر شاکر ، ،عین
العطار میڈم ، پی اے انعامدار ۔ عبداکریم سالار ،ڈاکٹر ظہیر قاضی ،ابراہیم بھائی
جان شیخ قمر سعید ،سرفراز آرزو ، ڈاکٹر
عظیم الدین ،فرید شیخ ، آئتہ آرگنائزیشن کے صدر طاہرشاہ ، عابد سر ، رفیق سر اور
منور سلطانہ نے اورکلیان سے فرح شیخ نے
بھی اس اہم مٹینگ میں شرکت کیں ۔
Thursday, June 11, 2015
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment