...
تقریب رسم اجراء ماہ نامہ بانگ درا
بروز جمعہ مورخہ 2 اکتوبر گاندھی جینتی کے موقع پر ماہ نامہ بانگ درا
کی تقریب رسم اجراء کا جشن برلاماتوشری ہال ممبئی میں بڑے تزک و احتشام سے
منایا گیا ۔اور اس موقع پر کل ہند مشاعرہ کا انعقاد بھی کیا گیا۔اس رسالہ کے مدیر
ایڈوکیٹ سیّد جلال الدین ہے۔رسم اجراء
بدست پدم شری ڈاکٹر محمودالرحمن( آئی اے ایس رٹائرڈ)صدارت پروفیسر ڈی ترپاٹھی صاحب
اور مہمان خصوصی جناب سنیل تٹکرے اور اشوک چوہان صدر ایم پی
تھے ۔اس موقع پر خطیب الہند حضرت
مولانا عبیداللہ خان اعظمی ،مولانا مستقیم احسن اعظمی اور مولاناسیّد عباس رضوی صاحب ( اسلامیک
سکالر) نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
مہمان اعزازی شری کرپا شنکر ۔صابرہ سکوانی
ڈاکٹر اندرے تھے ۔تمام مہمانان کی گل پوشی کی گئی ۔
کل ہند مشاعرہ کی صدارت جناب پنڈت موہن زی تشی گلزار دہلوی نے کی اور
نطامت کے فرائض انور جلال پوری
نے ادا کۓ منور رانا ، نصرت مہدی ،
جناب حق کانپوری ، نعیم اختر ،
جناب ملک زادہ جاوید ڈاکٹر نسیم نکہت ،
اور جناب حبیب ہاشمی و عبدالحمید سا حل نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔
پورا ہال بھرا ہوا تھا ۔تمام نے مدیر
ایڈوکیٹ سیّد جلال الدین اور ان کی ٹیم کو مبارک باد پیش کیں۔
No comments:
Post a Comment