تصویر الگ سے بھیج رہا ہوں
آئیڈیل فاؤنڈیشن کا تعلیمی شعبہ کوکن ٹیلنٹ فورم 1997 ء سے کوکن
پٹی کے مختلف اضلاع میں طلبہ و طالبات میں تعلیمی مسابقت کی نشوونما کے لیے اپنے سالانہ دس مقابلوں
اور جلسۂ تقسیم انعامات کا انعقادکامیابی کے ساتھ کرتا آرہا ہے۔
امسال کے تین روزہ سلسلہ وار مقابلوں کی پہلی کڑی تھانہ اور پالگھر
اضلاع کے مقابلے تھے جو رئیس ہائی اسکول اینڈ
جونیئر کالج بھیونڈی کے ہال میں 15 دسمبر
2015 کے روز منعقد ہوئے۔اس پروگرام کی سرپرستی محترم ثناء اللہ عبدالرحمٰن
( مروڈ جنجیرہ)نے کی۔ اس پروگرام کی جزوی کفالت محترم لائن سمیر شاہنواز فقہی نے کی۔
K.T.F کے اس پروگرام میں اردو، مراٹھی اور انگریزی مضمون نویسی، انگلش گرامر ٹسٹ،
انگلش ورڈ فورمیشن، ذہنی آزمائش تحریری امتحان برائے پرائمری اور سیکنڈری، جنرل نالج
کوئیز مقابلہ، تقاریر مقابلہ اور جونئیر کالج کے لیے DEBATE مباحثہ بعنوان
”ریزرویشن ختم کرنا چاہیے یا نہیں؟“ جیسے کل 10 مقابلے منعقد کیے گیے ساتھ ہی
ساتھ اول دوم سوم مقام پانے والے طلبہ و طالبات کو دلکش اور جاذب نظر ٹرافی اور نقد
انعامات سے نوازا گیا۔ تمام مقابلوں میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی
K.M.E.S ہائی
اسکول پڑگہ کو کیپٹن فقیر محمد مستری گشتی ٹرافی سے نوازہ گیا۔
جلسہ تقسیم انعامات کی صدارت ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محترم جان عالم
رہبرنے فرمائی۔آئیڈیل فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری محترم داود چوگلے صاحب نے مہمانان
کا تعارف اور شکریہ ادا کیا۔ محترم دلاور چوگلے نے KTF ٹیم کا تعارف کرایا الطاف
ناٹوسکر اور محمد عارف مہمطولے نے نظامت سنبھالی۔ مہمانان میں رئیس ہائی اسکول کے پرنسپل
محترم ضیاء الرحمٰن انصاری،اسی اسکول کے چیئرمین
محترم شفیع مقری صاحب، لا ئن سمیر فقہی، پروفیسر محترمہ وحیدہ اورپرنسپل حسنہ انصاری،نے
طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔K.T.F صدر (تھانہ و پالگھر) ڈاکٹر سراج الدین چوگلے صاحب نے کارکردگی
اور اعداد و شمار پیش کیے۔مہاراشٹرا کالج کے (H.O.D URDU)محترم ماجد قاضی صاحب نے نہایت عمدہ انداز میں تقسیم انعامات کے اعلان کی
ذمہ داری نبھائی۔پروفیسر اعجاز راؤت صاحب نے جونئیر کالج کے مباحثہ ناظرین کے سامنے
پیش کیا۔محترم امان اللہ چھاپیکر،جناب عبدالحمید عرف باوا چوگلے محترم حنیف سرکھوت،جناب
مصدر ملّا جی،عارف چوگلے،عادل چوگلے اور نیہا دلاور چوگلے وغیرہ نے انتھک محنت کر کے
پروگرام کو کامیابی کی چوٹی تک پہنچایا۔ محترم جاوید مقصود، جناب ضیاء الدین قمرالدین، عارف مہمطولے اور محترمہ
نشاط مانڈلیکر صاحبہ نے جج کے فرائض انجام دیے۔اس مقابلے میں تھانہ و پالگھر کی 20
اسکولوں اور 5 جونیئر کالجوں نے حصہ لیا۔KTF کی پوری ٹیم کی کاوشوں
اور بے لوث محنت اور اللہ کے فضل کی بناء پر یہ پروگرام کامیاب ہوا۔
No comments:
Post a Comment