You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, August 27, 2018

قسم

✍_دنیا میں اگر کسی پر کوئی اعتبار نہ کرے تو اُس کے پاس آخری حل یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی بات ثابت کرنے کے لیے قسم کھا لے جس کے بعد ہر کسی کو اس کی بات کا یقین ہو جاتا ہے ۔ ۔_

_ہم سب جانتے ہیں کہ الله پاک نے جو بھی ارشاد فرمایا ہے وہ سو فیصد سچ ہے اور اس میں کسی قسم کا شک وشبہ نہیں ہے مگر پھر بھی کسی بات پر الله پاک قسم کھائے کہ میں یہ بات قسم کھا کے کہتا ہوں تو وہ بات تو پتھر پر لکیر ہو گئی نہ ..... اور اگر کسی بات پر الله  تعالٰى سات قسمیں کھائے تو وہ بات کتنی اہم, ضروری اور سچی ہو گی ....._

_اللّٰہ تعالٰی قرآن میں فرماتا ہے...!!_

١- سورج کی اور اس کی دھوپ کی قسم ہےo
٢- اور چاند کی جب وہ اس کے پیچھے آئےo
٣- اور دن کی جب وہ اس کو روشن کر دےo
٤- اور رات کی جب وہ اس کو ڈھانپ لےo
٥- اور آسمان کی اور اس کی جس نے اس کو بنایاo
٦- اور زمین اور اس کی جس نے اس کو بچھایاo
٧- اور جان کی اور اس کی جس نے اس کو درست کیاo

٨- پھر اس کو اس کی بدی اور نیکی سمجھائیo
٩- بے شک وہ کامیاب ہوا جس نے اپنے نفس کو پاک کر لیاo
١٠- اور بے شک وہ غارت ہوا جس نے اس کو آلودہ کر لیاo

(سورہ الشمس آیت 1تا10)

"اب آپ بتایئے الله پاک اگر قسم کھائے بغیر ہی کہہ دیتا کہ جس نے اپنے نفس کو پاک رکھا وہ مراد کو پہنچا تو یہ ہمارے لیے تسلیم شدہ بات ہوتی مگر الله پاک ایک نہیں سات قسمیں کھا کر کہہ رہا ہے کہ وہ ہی مراد کو پہنچے گا جس کا نفس پاک ہوگا."

مگر آج کل کیا ہو رہا ہے ہم سب نفس کے غلام بنے ہیں جس کی چھوٹی سی مثال یہ ہی ہے کہ اذان ہو رہی ہوتی ہے اور ہم موبائل پر چیٹ کر رہے ہوتے ہیں دماغ میں آتا بھی ہے کہ نماز پڑھ لیں مگر نفس کی غلامی ہم کو اٹھنے نہیں دیتی ....
جب کہ الله پاک فرماتا ہے کہ میں نے نفس انسانی کو درست بنایا اور پھر اس کو بد کاری سے بچنے اور پرہیز گار بننے کی سمجھ دی تو پھر ایسا کیا کر لیا ہم نے کہ ہمارے نفس ہمارے تابع نہیں رہے یاد رکھیں سب سے بڑی سلطنت اپنے نفس کی حکمرانی ہے جس نے اس کو فتح کر لیا وہ دونوں جہاں میں کامیاب ہو گیا ابھی بھی وقت ہے مراد پانی ہے تو نفس کو فتح کر لیں ۔ ۔ ۔

*_(اے اللہ ہمیں نفس کے شر سے محفوظ رکھ ، آمین)_*

*منجانب : مجلس اتحاد الرفقاء*

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP