عروس البلاد شہر ممبئی سے شائع ھونے والے اردو روزناموں میں *روزنامہ ہندوستان* کا شمار بھی قدیم اور یلاناغہ شائع ھونے والے ج مرااریدوں میں ھوتا ھے ۔ آج 23 اپریل کو اسکے بانی ٰ مالک و مدیرِ اعلی اور اردو کے سپاہی مرحوم غلام احمد خان *آرزو* کو انکے یومِ وفات پر *خراجِ عقیدت* پبش کرتے ہیں ۔
ﷲتعالی مرحوم کو غریقِ رحمت کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔ آمین
اپنے دورِ ادارت میں مرحوم نے کئی نومشق شعراء ٰ ادباء اور صحافیوں کو موقع دیا جنہوں نے بعد میں آگے چل کر اپنے اپنے دائرۂ عمل میں خوب نام کمایا ۔ معروف شاعر ٰ صاحبِ دیوان اور فلمی نغمہ نگار مرحوم *عیش کنول* ( بزم شعراء کے پہلے صدر ) ٰ اور مشہور ناظمِ مشاعرہ اور معروف ادیب و قلم کار مرحوم *سعید متھراوی* ( نائب صدر بزم شعراء ) اور بھی کئی لوگ مرحوم آرزو صاحب سینئر کی ہی دین تھے ۔
No comments:
Post a Comment