تجھے وطن سے بھگایا جائے گا تب اٹھے گا
ترا نشیمن جلایا جائے گا تب اٹھے گا
بتا اے دیوانہ!!!!!!!!!!!! کب اٹھے گا؟؟؟؟
ابھی شرافت کادور ہے تو پڑا ہے سویا
ترا تماشہ بنایا جائے گا تب اٹھے گا
بتا اے دیوانہ!!!!!! کب اٹھے گا؟؟؟
تو سنگ بازوں کے ہاتھوں کو کیوں نہ توڑ دیتا
ترا مکاں جب گرایا جائے گا تب اٹھے گا
بتا اے دیوانہ!!!!!! کب اٹھے گا؟؟؟
ابھی چَھڑِی کےہی خوف سےہےتوگھرمیں بیٹھا
چُھرا گلے پر چلایا جائے گا تب اٹھے گا
بتا اے دیوانہ!!!!!!!!!!!!! کب اٹھے گا؟؟
پکڑ پکڑ کر ترا عزیز اور پیارا بچہ
کڑھائی پر جب چڑھایا جائے گا تب اٹھے گا
بتا اے دیوانہ!!!!!!!!!! کب اٹھے گا؟؟؟؟
جوان اولاد ، بھائی ،بہن، اور باپ، ماں کو
جگہ جگہ پر ستایا جائے گا تب اٹھے گا
بتا اے دیوانہ!!!!!! کب اٹھے گا؟؟؟؟؟
جب آبرو عورتوں کی باقی نہ بچ سکے گی
جب ان کو زندہ جلایا جائے گا تب اٹھے گا
بتا اے دیوانہ!!!!!!!!! کب اٹھے گا ؟؟؟؟؟؟؟
لہو لہو ہے جو سارا منظر تو کیوں ہے سویا
لہو ترا جب بہایا جائے گا تب اٹھے گا
بتا اے دیوانہ!!!!!!!!!!!!! تو کب اٹھے گا؟؟؟؟؟
اے فانی کب تک یوں غفلتوں میں پڑا رہے گا
ترا نشاں جب مٹایا جائے گا تب اٹھے گا
بتا اے دیوانہ!!!!!! کب اٹھے گا؟؟؟؟؟
No comments:
Post a Comment