You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Friday, May 08, 2009

جن کے حوصلے بلند ہوتے ہیں

جن کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ۔وہ اپنی محنت سے آسمان کی بلند یوں کو ضرور چھو لیتے ہیں
۔جن میں آگے بڑھنے اور ترّقی کرنے کا حوصلہ پیدا ہوا وہ آئی ۔ایس بن گۓ ۔ملک کے صدر اور نا ئب جمہوریہ بن گۓ ۔ چیف جسٹیس آف انڈیا بن گۓ ۔ اگر حوصلہ اور جذبہ ہو تو خواہ وہ کتنا ہی غریب کیوں نہ ہو معذور بھی کیوں نہ ہو وہ آسمان کی بلندیوں کو
چھو نے کے لۓ بے تاب رہتا ہے ۔دادر پربھادیوی میں ندیم شیخ نامی ایک لڑکا جو کہ دونون ہاتھوں سے معذور ہے ۔یعنی اس کے دونوں ہاتھ نہیں ہیں ۔ وہ اپنے داہنے پیر سے لکھتا ہے اسی حالت میں وہ پہلی سے دسویں تک پہنچا ہے ۔اور اس بار وہ بورڈ امتحان دے رہا ہے ۔ ندیم شیح کو دونوں ہاتھ نہیں ہیں مگر قدرت نے اس کے پیر میں ہاتھوں کی صلاحیت دی ہے ۔ اور وہ باہمت لڑکا ہاتھ نہ ہونے کا افسوس نہ کرتے ہوۓبھی ہاتھ کا کام پیر سے لیتے ہوۓ ۔ایس ۔ایس۔سی تک پہنچ گیا ہے ۔ اب یہ لڑکا پربھا دیوی کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر میونسپل اسکول میں وہ اپنے پیر سے سوالیہ پرچوں کے جواب لکھ رہا ہے ۔ندیم کے لۓ میری دعا ہے کہ وہ نمایاں نمبروں سے کامیا بی حاصل کرے ۔ندیم کا ان نوجوانوں کے منہ پو ایک زبردست طمانچہ ہے ۔جو ہاتھ پیر سے تندرست ہو تےہوۓ بھی وسائل اور ذرائع کی فراوانی کے باوجود بھی پڑھ نہیں پاتے ۔وقت کی قدر نہیں کر تے ۔دوسروں پر تعصب پرستی کا الزام لگاتے ہیں

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP