You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Sunday, May 10, 2009

صحبت کا اثر


کہا جاتا ہے کہ چاہے انسان ہو یا پھر حیوان ہر ایک پر صحبت کا اثر ہوتا ہے 'لیجیے ایک چھوٹی سی مگر نصیحت سے بھر پور کہانی تو
ملاحظہ فرمایۓ ۔ایک چڑی مار کے پاس دو طوطے تھے 'وہ انہیں بیچنا چاہتا تھا ۔وہ شہر آیا اور بازار میں ایک سڑک کے کنارے
بیٹھ گیا ۔جب لوگ اس سے طوطوں کی قیمت پوچھتے تو وہ کہتا کہ ایک طوطے کی قیمت ایک روپیہ اور دوسرے کے سو روپے
ہے مگر دونوں ایک ساتھ ہی بیچوں گا ۔صبح سے شام ہوگئی ۔اس نے یہ شرط رکھی تھی ۔اتفاق سے ادھر سے ایک امیر آدمی کا وہاں سے گزر ہوا اسے چڑیاں پالنے کا بہت شوق تھا ۔اس نے اپنے یہاں بلبل مینا اور طوطے پال رکھے تھے ۔اس امیر آدمی نے وہ طوطے خرید لۓ ۔مگر وہ اس شرط پر حیران تھا کہ آخر کیا بات ہے ۔وہ طوطے خرید کر اپنے گھر لے گیا ۔
دوسرے دن الصبح پہلے طوطے کے پاس گیا ۔طوطے نے سلام کیا ۔اور اچھی اچھی باتیں کیں امیر آدمی بہت خوش ہوا پھر وہ دوسرے طوطے کے پاس گیا اس طوطے نے نہ تو سلام کیا ۔بری بری باتیں کرنے لگا ۔گالیاں دینے لگا ۔اس نے امیر کو خوب برا کہا ۔امیر کو طوطے پر بہت غصہ آیا ۔وہ پنجرے کو کھولنے لگا کہ اس کو مار ڈالوں ۔ اتنے میں پہلا طوطا بولا '' مالک اسے مت ماریۓ اسے معاف کر دیجۓ ۔پھر وہ بتانے لگا کہ ہم دونوں بھا ءی ہیں ۔مجھے ایک اچھے آدمی نے خرید لیا ۔اس نے بڑے آرام سے رکھا ۔
اور بولنا سکھایا ۔یہ اچھی اچھی باتیں میں نے وہیں سے سیکھی ہیں ۔مگر میرے بھاءي کو ایک برے آدمی نے خرید لیا تھا وہ گالیاں دیتا تھا اور گھر میں لڑتا تھا ۔اس لۓ اس کی عادت بگڑ گئی۔ امیر نے سوچا یہ ٹھیک ہی ہے ۔یہ تو بیچارہ پرندہ ہے آدمی پر بھی صحبت کا اثر پڑتا ہے ۔ اچھے لوگوں کے ساتھ رہنے سے آدمی اچھا بن
جاتا ہے اور برے لوگوں کے ساتھ رہنے سے برے آدمی بنتے
ہیں ۔امیر نے طوطے کو معاف کردیا اور اچھی اچھی باتیں سکھانے لگا۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP