میرٹھ، ۷جون (تابش فرید)۔ ڈاکٹر انجم جمالی
فاﺅنڈیشن کے
زیر اہتمام مشہور و معروف شاعر، مصنف اور صحافی ڈاکٹر انجم جمالی کے یوم پیدائش و یوم
ماحولیات کے موقع پر دہلی روڈ واقع چیمبر آف کامرس میں ماحولیات پر ایک سیمنار و مشاعرہ
کا انعقادکیا گیا۔
پروگرام کا افتتاح قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ ہوا۔ اس کے بعد سبھارتی
یونیورسٹی کے وی سی ڈکٹر منظور احمد نے پروگرام کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ پروگرام
کی صدارت ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض فرقان سردھنوی نے انجام
دئے۔ اس موقع پر سی ایم او میرٹھ سبودھ کانت ، شہر کمشنر راج کمار سچان، ڈاکٹر معراج
الدین وغیرہ نے مہمان ذی وقار کی حیثیت سے پروگرام میں شرکت کی۔اس کے بعد سعید سہارن
پوری نے ڈاکٹر جمالی کی نعت پیش کی۔ نعت کے بعد شعراے نے ڈاکٹر جمالی کے ذریعہ تخلیق
کردہ غزلیں پیش کیں۔ فاﺅنڈیشن
سکریٹری انجینئر رفعت جمالی نے سبھی مہمانان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض اتفاق
ہے کہ ڈاکٹر جمالی کا یوم پیدائش اور یوم ماحولیات ایک ہی دن ہیں۔ انہوں نے مزیر کہا
کہ ماحولیات سے نہ صرف انسانی زندگی محفوظ ہوتی ہے بلکہ شاعری اور ادب بھی اس سے متاثر
ہوتے ہیں۔
اس موقع پر مہمان خصوصی ایم ڈی اے کے نائب صدر تنویر ظفر علی نے
ڈاکٹر انجم جمالی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر انجم جمالی ایک عظیم شاعر
اور انسان تھے۔ سی سی ایس یونیورسٹی کے شعبہ نباتات کے ایچ او ڈی اور ردا حیدر نے ماحولیات
پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروفیسر وائی وملا نے اپنے مختصر خطاب کے دوران
کہا کہ ماحولیات کی آلودگی سے صرف پیڑ پودے ہی متاثر نہیں ہوتے بلکہ انسانی زندگی بھی
اس سے متاثر ہوتی ہے، نیز شاعری پر بھی اس کا اثر پڑتا ہے کیونکہ شاعری کا ایک بڑا
حصہ ماحولیات و قدرتی مناظر کے بیان کے بغیر نامکمل ہے۔ ڈاکٹر اسلم جمشید پوری نے اپنے
خطاب کے دوران ڈاکٹر انجم جمالی کی شاعری اور ادبی خدمات پر وشنی ڈالی اور ماحولیات
کو پاک و صاف و آلودگی سے پاک رکھنے کی شرکاءسے اپیل کی۔ اس کے بعد شہاب الدین نے ڈاکٹر
انجم جمالی کی سوانح حیات پیش کی۔ان سب کے بعد مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ مشاعرہ کا
آغاز نسیم میرٹھی نے ڈاکٹر جمالی کی غزل سے کیا۔ مشاعرہ میں شامل شعراءکے چنندہ اشعار
ہیں:
کچھ دن ضرور زلف کے سائے میں کٹ گئے
کیا اس سے زندگی کے مسائل مٹ گئے
ان کے علاوہ مشاعرہ میں وجیندر سنگھ پرواز، ایشور چند گمبھیر، شہپر
رسول، تشا شرما، ڈاکٹر یونس، جمیل میرٹھ، نظیر میرٹھ، سمنیش سمن طالب زیدی، اظہر الدین،
ڈاکٹر رشمی، فرقان سردھنوی، حیرت کٹھوری، وغیرہ نے بھی اپنے اپنے کلام پیش کئے۔ پروگرام
کو کامیاب بنانے میں ڈاکٹر پاٹھک، نازش، دانش، محمد شان، کامنی، انجینئر پنڈیر، انصاری،
شاہین، عبد الواحد وغیرہ نے کا اہم تعاون رہا۔
No comments:
Post a Comment