You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Sunday, September 30, 2012

حج تربیتی پروگرام



بروز منگل مورخہ 18 ستمبر کو حج ہاؤس ممبئی میں سہیوگ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام   حاجیوں کے لیے مبارکباد اور حج تربیتی پروگرام  کا انعقاد کیا گیا ۔  حاجیوں کی گل پوشی کی گئی ۔ اس موقع پر ملیشیا ، ایران ، نیوزی لینڈ  اوردوسرے بہت سی اہم اور پراثر شخصیات موجود تھیں ۔ اس کے علاوہ ممبئی شہر اور اطراف کی اہم شخصیات  موجود تھیں ۔حج ہاؤس ( پلٹن روڈ ) شام میں ٹھیک ساڑھے چار بجے سے نماز مغرب تک اردو انگریزی معلوماتی  فلموں کےذریعہ  ارکان حج و عمرہ کی تربیت کا اہتمام عبدالحمید بوبیرے میموریل ،سہیوگ کلچرل سوسائٹی نے کیا شام سات بجے حجاج کرام کے اعزاز میں الوداعی  تقریب  کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ممبئی کے ایڈیشنل کمیشنر نے بہت ہی پر اثّر انداز میں اردو میں تقریر کی ۔ پروگرام کے اختتام پر عصرانہ کا اہتمام کیا گیا اور مفت لٹریچر اور حج کی تربیت کی سی ڈی  تقسیم کی گئی۔ اس طرح کا  پروگرام پچھلے سترہ سالوں سے  عبدالسمیع بوبیرے صاحب کر کے قوم کی  خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ہم لنترانی میڈیا ہا ؤس کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ 

Saturday, September 15, 2012

باطل کے منصوبے

امریکی فلم  '' انوسینس  مسلمس'' میں  اسلام ، رسول اللہ  اور  مسلمانوں  کے خلاف  گستاخی  کی وجہ سے  دنیا  بھر میں زبردست احتجاج کا سلسلہ  جاری  ہے  اور مسلم دنیا میں  غم و غصہ  کا اظہار کیا جارہا ہے  ہندوستان میں بھی علما ء اور سیاستدانوں نے  مسلمانوں  سے پر امن رہنے کی درخواست کر رہی ہے ۔ اس موقع پر سیاسی  جماعت عوامی وکاس  پارٹی کے  روح رواں  اور سابق اے پی  شمشیر خان پٹھان سر نے بھی اشتعال  انگیز  فلم  پر شدید  ردّ عمل  کا اظہار کیا ہے ۔لیکن  مسلمانوں  سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ  وہ سڑکوں  پر  احتجاج سے  احتراز کریں ۔اور غصہ سے مشتمل  ہونے کی بجاۓ  احتجاج پر امن طریقے   اپنائیں۔  ہمیں باطل کے  منصوبوں  سے ہشیار رہنا بھی ضروری ہے ۔انھوں نے کہا کہ باطل طاقتیں  ہمیشہ  سے مسلم  نوجوانوں  کو تشدّد  کے لیے  اکساتی  رہی ہے ۔اس لیے  ان کی  سازش  کو جاننے  کے بعد مسلمان  ہرگز      ہرگز  مشتعل  نہ ہو ۔کیونک گزشتہ ایک دہائی سے  مغرب والوں کا یہ شیوہ رہا ہے کہ  آزادی  اظہار راۓ  کے نام  پر یو ٹیوب اور انٹرنیٹ پر اسلام اور پیغمبر اسلام کے خلاف  اہانت  آمیز مواد اور خاکے  اپلوڈکرکے  فتنہ پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں کیوں کہ وہ اس بات سے اچھی طرح  واقف ہیں کہ  مسلمان رسول ، قرآن اور خلفاۓ راشدین کی توہین  برداشت  نہیں کر سکتے ہیں ۔اس لیے وقفہ وقفہ سے وہ حرکتیں  کرتے ہیں اور اشتعال دلاتے ہیں ۔اس لیے مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اس بات کو سمجھے اور جلسے جلوس اور مظاہروں سے احتراز کریں اور شر پسندوں اور اسلام  دشمن طاقتوں کی سازش کا شکار نہ ہو۔اور سمجھداری سے کام لیں۔

Monday, September 10, 2012

سادگی والی شادی

ہم اور آپ شادی کا اہم فریضہ ادا کرتے وقت اسلامی اصولوں کو بالاۓ طاق رکھ کر بے جا اور ہندوانہ رسوم پر عمل کرتے ہیں ۔ ہلدی ، سہرا ، ڈی جے ، ناچ گنے ، سنگیت بڑے بڑے ہالوں یا ہوٹلوں میں مختلف کھانوں کا اہتمام کرتے ہیں ۔ اور بلا شبہ اللہ اور رسول کو اپنے اس عمل سے ناراض کرتے ہیں ۔مگر اس دور پرفتن اور نام و نمود کے زمانے میں بھی کچھ شادیاں الحمدللہ سادگی سے ہوتی ہیں ۔

جس کی ایک مثال ہم پیش کررہے ہیں ۔وہ ہے نا مور ڈ اکٹر و سماجی خدمتگار عبدالکریم نائک کی نواسی نامور اسکا لر ڈاکٹر ذاکر نائک کی بھانجی اور مشہور ومعروف نامور ماہر تعلیم جناب مبارک کاپڑی صاحب کی دختر ڈاکٹر مذنہ ( جس نے دو سال قبل ایم ڈی کے امتحان میں اول پوز یشن پورے مہاراشٹر میں حاصل کی اور اسے دو گولڈ میڈل ملے تھے ۔) کا نکاح پونا کے ڈاکٹر عرفان شیخ ایم ڈی ایس کے ساتھ بروز اتوار 2 ستمبر کو ڈونگری ممبئي کے قیصر باغ ہال میں ہوا ۔کوئی ہار پھول نہیں ۔ بلکہ ڈاکٹر ذاکر نائک نے قرآن کی کئی آیتیں اور حدیث کے کے کئی حصے سادگی والی شادی کے تعلق سے پیش کئے ، اور آخر مہمانان کو آئسکریم پیش کی گئی ۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ اس طرز کی شادیاں ہم اور آپ اپنے اپنے محلوں میڑ منعقد کریں تاکہ نکاح کرنا آسان ہو جاۓ ۔اور غریب والدین اپنی اولاد کی شادی آشانی سے کر سکیں

Saturday, September 01, 2012

غئز ل


مشکل ہے اب یہ کام تری یاد کے بغیر
گزرے جو صبح  و شام  تری یاد کے بغیر
اب تک یہاں  جو زیست کے لمحے گذر گۓ
وہ  سب تھے  تشنہ کام   تری  یاد  کے بغیر
لکھنے  کو لکھ  تو دوں میں  حکایات  زندگی
ہوگی  وہ ناتمام    تری      یا  د  کے     بغیر   
بے       کیف و بے  سرور  ہے  صہباۓ زندگی
گردش   میں   گو  ہے    جام    تری  یاد  کے بغیر
پینے کو پی رہا ہوں  شب و روز  خون  دل
پھر بھی  ہوں  تشنہ  کام  تری  یاد کے    بغیر





Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP