بروز منگل مورخہ 18 ستمبر کو حج ہاؤس ممبئی میں سہیوگ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام حاجیوں کے لیے مبارکباد اور حج تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔ حاجیوں کی گل پوشی کی گئی ۔ اس موقع پر ملیشیا ، ایران ، نیوزی لینڈ اوردوسرے بہت سی اہم اور پراثر شخصیات موجود تھیں ۔ اس کے علاوہ ممبئی شہر اور اطراف کی اہم شخصیات موجود تھیں ۔حج ہاؤس ( پلٹن روڈ ) شام میں ٹھیک ساڑھے چار بجے سے نماز مغرب تک اردو انگریزی معلوماتی فلموں کےذریعہ ارکان حج و عمرہ کی تربیت کا اہتمام عبدالحمید بوبیرے میموریل ،سہیوگ کلچرل سوسائٹی نے کیا شام سات بجے حجاج کرام کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ممبئی کے ایڈیشنل کمیشنر نے بہت ہی پر اثّر انداز میں اردو میں تقریر کی ۔ پروگرام کے اختتام پر عصرانہ کا اہتمام کیا گیا اور مفت لٹریچر اور حج کی تربیت کی سی ڈی تقسیم کی گئی۔ اس طرح کا پروگرام پچھلے سترہ سالوں سے عبدالسمیع بوبیرے صاحب کر کے قوم کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ ہم لنترانی میڈیا ہا ؤس کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
Sunday, September 30, 2012
حج تربیتی پروگرام

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment