اسمٰیل یوسف کالج کی اراضی حاصل کرنے کا مسلم لیڈر شپ کے لئے سنہری
موقع۔عوامی وکاس پارٹی
اندومل کی جگہ بابا
صاحب امبیڈکر کی یاد گار بنانے کے لئے دئے جانے کا خیر مقدم
عوامی وکاس پارٹی
کے صدر دفتر ممبئی سے جاری کردہ پریس ریلیز میں سلیم الوارے نے اپنی پارٹی کے موقف
کی تجدید کرتے ہوئے شیواجی پارک پر واقع اندومل کی اراضی کو مرکزی حکومت کے ذریعہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی
یادگار بنانے کے لئے دئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ جلد از جلد
اس اراضی پر یاد گار کے ساتھ ساتھ کچھ ایسی تعمیرات کی جائیں جس سے عوام کو فیض پہنچے
مثلاً ڈسپنسری، پبلک لائبریری اور نابیناؤں کے لئے کوچنگ سینٹر وغیرہ جو بابا صاحب
کے لئے ایک سچی خراج عقیدت ہو سکتی ہی۔
عوامی وکاس پارٹی
کے صدر شمشیر خان پٹھان نے کہا کہ اسمٰیل یوسف کالج کی اراضی حاصل کرنے کے لئے مسلم
لیڈر شپ کے لئے یہ سنہری موقع ہے اس ضمن میں
شمشیر پٹھان نے کہا ہے کہ اس تعلق سے بہت جلد مسلم قائدین و لیڈران کی ایک آل پارٹی میٹنگ ہونی چاہئے جس کے
لئے ہم شہر کے نمائندہ این جی او ممبران سے بات کر رہے ہیں۔ اس موضوع پر شہر کے کچھ
وکلاء قانونی لڑائی بھی لڑ رہے ہیں ساتھ ہی ساتھ تعلیمی کاز کے لئے کام کر رہے ہمارے
عمائدین سیاسی سطح پر رابطہ قائم کئے ہوئے ہیں۔یہ تمام حضرات و مہاراشٹر کی مسلم لیڈر
شپ اور تمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے مسلم لیڈران مل بیٹھ کر اس مسئلے کے حل کے
لئے کوشش کریں تو یہ اراضی حاصل کی جا سکتی ہے اور اس کے لئے اس سے بہتر کوئی موقع
نہیں ہو سکتا
No comments:
Post a Comment