عزت و وقار خواتین کا حق ہے ۔خواتین اپنے وقار
کو پہچانیں ۔جماعت اسلامی خواتین ونگ کی طرف سے یک روزی ’’میریج ورکشاپ کا انعقاد‘‘
پورے معاشرے پر مغربی تہذیب کے یلغار نے عوام و معاشرے کو بری طرح
اپنے سحر میں جکر رکھا ہے ۔آزادی نسواں کی بے جا اور پر زور وکالت نے بے راہ روی کو
عام کر دیا ہے جس سے امن و قانون کی صورت حال کو بھی دگر گوں کر رکھا ہے ۔مسلم معاشرہ
اس سے پوری طرح تو نہیں ہاں جزوی طور پر متاثر ہے ۔خاندانی نظام بکھر رہا ہے ،طلاق
کی تعداد بڑھ رہی ہی،نکاح جو نبی ؐ کی سنت ہے اور جو خاندان اور معاشرے کا بنیادی عنصر
ہے اس کی اہمیت میں کمی آرہی ہے ۔جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی خواتین ونگ نے اسی کے
مد نظر یک روزہ میریج ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں نکاح کی اہمیت اس کے فوائد ۔طلاق
کی برائی اس کے خاندان اور معاشرے پر اثرات ۔ اسلامی نظام اس کے فوائد پر روشنی ڈالی
گئی ۔جنسی دست درازی کے موجودہ واقعات اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بے راہ روی سے کیا
نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں۔سلمہ بیگ ناظمہ خواتین ونگ جماعت اسلامی ممبئی نے کہا کہ
دنیا کو انسانی اقدار کا ادراک ہو رہا ہی۔بہن مہہ جبین نے کہا کہ عزت و وقار خواتین
کا حق ہی۔تقریبا ً ایک ہزار خواتین اس ورکشاپ میں شریک ہوئیں شرکاء میں سے اکثر خواتین
کی رائے تھی کہ اس طرح کے پروگرام تسلسل کے ساتھ ہونے چاہئی۔تاکہ مسلم معاشرے موجودہ
دور کے زہریلے اثرات سے محفوظ رہ سکے
No comments:
Post a Comment