You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Sunday, January 27, 2013

جشن نو بہاراں



























 

لنترانی میڈیا ہاؤس کے قیام کی چوتھی سالگرہ کی تقریب  '' جشن
نو بہاراں '' بروز سنیچر مورخہ 19 جنوری 2013ء کو شام بجے الما لطیفی ہال صابوصیدیق پالی ٹیکنیک کالج بھائکلہ میں  منعقد کی گئی ۔اس تقریب کی صدارت انجمن اسلام کے ٹرسٹی ڈاکٹر شیخ عبداللہ صاحب نے کی ۔پروگرام کا افتتاح کرناٹک اردو ساہتیہ اکیڈمی کے چیئرمین  حافظ محمد امجد حسین کرناٹکی صاحب نے کیا ۔شمع فروزی مصطفی پنجابی صاحب نے کی ۔ تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز کیا گیا ۔لنترانی میڈیا ہاؤس چونکہ ایک ویب پورٹل ہے ۔اور اس کے بانی ڈاکٹر روپیش سری واستو ہیں ۔ ان کا مقصد  تھا اردو کو دنیا کے کونے کونے میں پہنچانا ۔ان کی چار سالہ کارکردگی کو پاورپائنٹ  پرزنٹیشن کے طریقے سے اسکرین پر دکھایا گیا ۔ ڈاکٹر روپیش سری واستو کی ہندی سے اردو میں ترجمہ کی ہوئی کتاب '' کھٹی میٹھی کہانیاں''کا اجراء بدست ڈاکٹر عبداللہ  کے کیا گیا ۔ اس کے بعد مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی معزز خواتین و حضرات کو ایوارڈزسے نوازا گیا ۔پروگرام کے دوسرے حصے یعنی کل ہند مشاعرہ شاعرات بعنوان ہمارا قصور کیا ہے '' کی صدارت عذرا نقوی ( نوئیڈا) نے کیں ۔ اور نظامت کے فرائص لتا حیا نے ادا کيۓ ۔ مہمان شاعرات نصرت  مہدی ( بھوپال ) عذرا نقوی ( نوئیڈا) ڈاکٹر مہہ جبین نجم ( میسور) مینا نقوی ( مراد  آباد )  اور میزبان شاعرات میں  زینت احسان قریشی،ممتاز نکہت ،دپتی مشرا  ،  عائشہ سمن، عزرا خانم  ، ممتازعزیز نازاں ،شہناز شازی نے  اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔ اس تقریب میں شہر اور  اطراف کی اہم علمی و ادبی سیاسی و سماجی  شخصیات موجود تھیں ۔پروگرام کے بعد عشائیہ کا انتطام کیا گیا تھا ۔یہ پروگرام کامیاب رہا ۔ مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی ،مجروح کلچراکا دمی ،عوامی وکاس پارٹی،ایکتا فورم،    اردو مرکز ،دلی دربار ، نورمحمدی ہوٹل  ، ،ادارہ ادب اسلامی مہاراشٹر، ادارہ کینسرکیئر کے تعاون سے پروگرام کی کامیابی ہوئی ۔ ڈاکٹر شیخ عبداللہ صاحب، ڈاکٹر مصطفی پنحابی ،شمشیرخان پٹھان صاحب ،مبارک کاپڑی ، نظام الدین رائين ،محترم سہیل لو کھنڈوالا ۔خورشید صدیقی صاحب ، فوادپاٹکا،عبداللہ کھنڈ وانی ،منصوری جعفربھائی ،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی کے صدرشعبہء ڈاکٹراسلم جمشیدپوری صاحب نے پروگرام میں بھرپور تعاون کیا اور اس پروگرام کی شان بڑھائی ،مشہور شاعر عبدلاحد ساز، احمد وصی ،افسردکنی ،اقبال نیازی سر ، دانش ریاض ،ای ٹی و ی  اردو ( محی الدین ، ہارون افروزبیر، فرید خان صاحب ، زبیر اعظمی ، نادرہ موٹلیکر ،شیخ اسلم سر،مشیر انصاری، جاوید ندیم  ،پرویزشیخ ، ڈاکٹر شبانہ اور روبینہ فیروز نے اس پروگرام میں آکرکامیاب کیا اس لے ہم لنترنی کی ٹیم آپ تمام کی بے انتہا شکر گزار ہیں ۔   

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP