یوم
جمہوریہ کے موقع پر ممبئی میں گیٹ وے آف انڈیا پر پہلی بار زیر اہتمام مہاراشٹر
اردو ساہیتہ اکیڈمی کے کل ہند مشاعرہ کا ا
نعقاد کیا گیا ۔ جس کی صدارت
جناب محمدعارف نسیم خان ( وزیر
اقلیتی ترقیات ) نے کی ۔اس مشاعرہ کا
افتتاح مشہور و معروف شاعر بشر
نواز صاحب نے کیا ۔ مہمان خصوصی ہمارے
صوبہ کے وزیر اعلی پرتھوی راج چوہان صاحب
تھے ۔قومی یکجہتی اور یوم جمہوریہ کے جشن کو خوبصورت انداز میں اپنے کلام میں ڈھالا عالم نظامی ۔ تنویر
غازی ،خضر احمد شرر، شاداب اعظمی ،
کلیم شہزاد پرتاپ گڑھی ۔ ترنم کانپوری ،
شکیل جمالی ، نعیم اختر برہانپوری ،
شکیل فراز ، شاہد لطیف ،طاہر فراز اور ممتاز نے اور اس مشاعرے کو چار چاند لگا دیۓ ۔اس موقع پر وزیر اعلی نے مجمع سے خطاب کیا ۔اور
یوم جمہوریہ کی مبارک باد دی اور اعلان کیا کہ ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر گیٹ وے آف انڈیا پر کل ہندشاندار مشاعرہ کیا جاۓ گا ۔وزیر اعلی کے اس خوش کن اعلان
سے لوگوں نے تالیاں بجا کر ان کا خیر مقدم کیا
۔ مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکیڈمی کے
ممبران کار گزار صدر خورشید صدیقی ، وقار قادری
، فاروق انصاری ، انور احمد اعظمی
،اور شاہد صدیقی صاحب نے ایک تاریخ لکھ دی ہے
کہ ہندوستان میں پہلی بار گیٹ وے آف انڈیا پر مشاعرے کی روایات قائم کردی
ہے اس لیے ہم انھیں دلی مباک باد دیتے ہیں۔
Sunday, January 27, 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment