Thursday, August 21, 2014
مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکادمی اور آئیڈیل فاؤندیشن ممبراء تھانے کے زیر اہتمام بروز منگل مورخہ 19 اگست دوپہر 3 بجے آئی سی ایس آر کانفرنس ہال ،جے پی نائیک بھون ، ممبئی یونیورسٹی ، کالینا سانتاکروز ممبئی میں معروف اسکالر اور ماہر لسانیت پروفیسر عبدالستار دلوی کی علمی ، ادبی اور تدریسی خدمات کے اعتراف میں پروفیسر توقیر احمدخاں ، شعبہء اردو دہلی یونیورسٹی کی صدارت میں منعقد کیا گیا ۔مہمان خصوصی جناب منور پیر بھائی ۔چیئرمین حاجی محمد غلام ایجوکیشن ٹرسٹ ، اعظم کیمپس پونا سے تشریف لاۓ تھے ۔جناب خورشید صدیقی ، ایکزیکٹیو صدر ،مہاراشٹر اسٹیٹ اردو اکادمی نے مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کرکے گورنمنٹ کی مختلف اسکیمیں سمجھائیں ۔پروفیسر عبدالستار دلوی صاحب نے سامعین سے خطاب کیا ۔اور ڈاکٹر خورشید نعمانی ۔ پروفیسر رام جی تیواری ، جناب عبدالاحد ساز ، جناب محمد ایوب واقف ،جناب احمد وصی ، پروفیسر صاحب علی ، جناب وقار قادری ، ڈاکٹر جمال رضوی ، اور قمر صدیقی صاحب نے اظہار خیال کیا ۔اس تہنیتی جلسہ میں شہر اور اطراف کی نامور اور عہمی و ادبی اور اہم شخصیات موجود تھیں ۔اس جلسہ کے کنوینئر جناب داؤد عبدالکریم چوگلے اور جناب مصدر ملا جی تھے ۔ جناب داؤد چوگلے نے رسم شکریہ ادا کیا ۔اور اس طرح اس جلسہ کا اختتام ہوا ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment