Friday, August 22, 2014
امین پٹیل ایم ایل اے کے ہاتھوں بھنڈی بازار میں اردو مرکز چوک کی شارندار تقریب عمل میں آئی ۔ممبئی میں کوئی مقام ، چوک یا سڑک اردو زبان سے منصوب نہیں تھیں ۔ جبکہ اردو داں طبقہ لاکھوں کی تعداد میں یہاں آباد ہیں ۔ خاص کر جے جے اہسپتال سے لے کر بھنڈی بازار محمد علی روڈ جہاں اردو کتابوں کی بھی کئی اہم دکانیں موجود ہیں ۔نیز اردو شعراء اور ادباء نے بھی انہی علاقوں میں رہ کر اپنے فن کو فروغ دیا ۔ اس پس منظر میں اراکین اردو مرکز کی جانب سے مقامی ایم ایل اے امین پٹیل اور مقامی میونسپل کاؤنسلر گیان راج نکم کو اردو مرکز چوک بنانے کی تجویز پیش کی گئ۔وقارالنساء اور جاوید جنیجا کی کوششوں سے اردو مرکز چوک کی منظوری مل گئی ،اور بروز بدھ مورخہ 20 اگست کو اس چوک کا شاندار افتتاح کیا گیا جس میں محمد سہیل لوکھنڈوالا ، کارپوریٹر گیان راج نکم ، کارپوریٹر وقارالنساء انصاری ،زبیر اعظمی ، فرید خان ، ڈاکٹر عبدالرؤف سمار ، سرفراز آرزو، کارپوریٹر جاوید جنیجا اور محمود الحسن حکیمی کی کاوشوں سے اردو مرکز چوک اور اس کے علاوہ شہر اور اطراف کی اہم شخصیات موجود تھی ۔ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔امین پٹیل نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ میں اردو مرکز کے اراکین کا مشکور ہوں کہ میں اپنے کونسلر کے تعاون سے اس تاریخی کام کو انجام دے سکا ۔اردو مرکزکے سیکریٹری فرید خان نے پر اثر انداز میں نظامت فرائض انجام دیتے ہوۓ سامعین کی معلومات میں اضافہ کیا ۔پروفیسر شبانہ نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔اور قومی ترانے کے ساتھ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی ۔ لنترنی کی ٹیم اس تاریخی کام کو انجام دینے کے لیۓ اراکین اردو مرکز خاص کر اردو مرکز کے ڈائریکٹر زبیر اعظی ،سیکریٹری فرید خان صاحب اور جناب امین پٹیل صاحب کو اس تاریخی کام انجام دینے کے لیۓ مبارکباد پیش کرتی ہے ، اور دعا کرتی ہے کہ اردو کے فروغ او ر اردو سے محبت کرنے والوں کو اللہ ترقی اور کامیابی عطا کریں ۔آمین۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment