اردو ویب
پورٹل لن ترانی میڈیا ہاؤس اور مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہیتہ اکادمی کے
زیر اہتمام بروز جمعہ مورخہ 28 نومبر
2014ء کو بھارتیہ ودیا بھون کے آڈیٹوریم
چوپاٹی ممبئی میں لن ترانی میڈیا ہاؤس کی چھٹی سالگرہ کا جشن بڑے
تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا ۔اس موقع پر معزز و
نامو ر
شخصیات کو اپنی فیلڈ میں نمایاں کار ہاۓ انجام دینے کے عوض
میں اعزازات سے نوازا گیا ۔ لن ترانی ماہر تعلیم ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب صدر
انجمن اسلام ممبي۔ ماہر طب عبدالرؤف سمار
صاحب ۔ بیسٹ جنرلسٹ مس نندنی ۔
بیسٹ ادارہ کاوش، سما جی خدمت گار
اقبال میمن آفیسر ، تعلیمی
وسماجی خدمت گار خواتین میں آئرن لیڈی کا
خطاب بیگم ریجانہ احمد
اور تعلیمی و سماجی خدمت گار ڈاکٹر منظورالحسن
ایوبی ، لن ترانی سماجی ڈاکٹر محمد علی
پاٹنکرصاحب ، مضافاتی علاقے
میں جاکر
بھکاری بچوں کی مدد کرنے کے لیۓ
صابرہ اسلم سکوانی کو اور بیسٹ نگر
سیوک کے لیۓ رئیس شیخ
اور فروغ اردو کے لیۓ ایس اینڈ
ڈیٹی کالج اور پوجا چرن کو اور خصوصی ایوارڈز فرید احمد
خان کو تفویض کیا گیا ۔ میمینٹو
شال اور گل دستہ سے سے نوازا گیا ۔ اس جلسے کی صدارت ڈاکٹر خاقظ
کر ناٹکی ، چیف گیسٹ
فلم ایکٹر شہباز خان ،
محمد علی شاہ
، عبدالروؤف خان ،اور اعظم
کیپس کےچیئرمین منور پیر بھائی اور شہر و
اطراف کی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کیں ۔اور اس موقع پر مشہور گلوکارہ
پوجا چرن اور سہیل اختر وارثی کے کونسیپٹ سے صوفیانہ کلام ''رنگ ریجہ ''پیش کیا گیا ۔ اس
جلسے کی نظامت فرید احمد خان اور ایس این ڈیٹی اردو شعبہ ء کی ہیڈ شبانہ خان نے کیں ۔ یہ
پروگرام کافی کامیاب رہا ۔کالج کے طالب علموں کو مدعو کیا گیا تھا تاکہ ان میں
اپنی تہذیب اور ورثہ سے لگاؤ پیدا ہو ۔ سات سو سے زیادہ لوگوں نے شرکت کیں ۔
No comments:
Post a Comment