You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Thursday, December 18, 2014

lo انجمن اسلام ممبئی میں مقابلہ دینیات



lo انجمن اسلام ممبئی میں مقابلہ دینیات
انجمن اسلام کریمی لائبریری کے  جانب سے  کیا جانے والا  ہر سال  آل انڈیا  دینیات  کا مقابلہ  اس سال بھی بڑے تزک و احتشام سے  کیا جاۓ گا ۔ تمام تیاری مکمل ہو گئی ہے ۔  بروز جمعہ مورخہ 19 دسمبر کو ظہر بعد آل انڈیا دینیات مقابلہ کا افتتاح کیا  جاۓ گا۔ مقابلے19، 20 ،اور 21 دسمبر کو آل انڈیا  سطح  پر  اردو میں پانچ گروپ کی تقریری اور چار گروپ  کے مضمون نویسی  کے  مقابلے  منعقد کۓ جائيں گے ۔ اور ساتھ ہی ساتھ  اس سال ڈگری ، پروفیشنل  اور  ٹیکنیکل  کالج گروپ اور  اساتذہ  گروپ  کے  تقریر و مضمون  نویسی کے مقابلے بھی منعقد کۓ جائيں گے یہ مقابلے   انجمن اسلام کے صدر جناب  ظہیر قاضی صاحب کی زیر صدارت  ہوں گے  ۔مہمان خصوصی  جناب لطافت قاضی اور مہمان اعزازی پروفیسر شاہپر رسول اور ڈاکٹر سہیل احمد فاروقی ہوں گے ۔انشا اللہ اس پروگرام کے آخری دن بروز اتوار 21 دسمبر 2014ء کو تقسیم انعامات کے موقع پر صبح 10،30 سے ہی  لنترانی  ڈاٹ ان پر سیدھا  لائیو کیا جاۓ گا ۔


No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP