د
رگاہوں کے بجائے تعلیمی عرس منانے کی ضرورت
۔ انعامد ار
اردو
سب کی زبان ۔ بالا صاحب تھورات سنگم نیر میں شاندار ریاستی اردو کانفرنس
سنگم
نیر۔(شاہ نواز غلام) اگر اردو کو بڑھانا ہے
تو ارد واسکولوں میں احساس کمتری والی باتیں نہیں ہونی چاہیے ، ۰۵۹۱ ء
میں جہاں صرف ایک فیصد ی طالبات اسکولوں میں پڑھتی تھی آج ۵۶ فیصد
ی طالبات پڑھ رہی ہیںیہ ترقی ہے یا تنز لی ہی؟ شادیوںاور عرسوں پر لاکھوں روپئے خرچ
کرنے والی ہماری قوم کو چاہیے کہ درگاہوں کے عرس کی بجائے تعلیمی عرس منانے کی پہل
کریں،تعلیمی اداروں اور طلباء کی ضر و ر یا ت پوری کرنے کے لیے خر چ کر نے کا رجحان
بنائے تبھی قوم کی تعلیمی ترقی ہوگی اور اردو کی بھی۔ ہماری قوم کی قسمت اچھّی ہے مگرہمارا
دماغ خراب ہی۔اگر سچّرکمیشن کے ممبران ہماری شادیوں میں شریک ہوتے تو مسلمانو ںکے پچھڑے
پن کی رپورٹ کبھی نہیں دیتے ۔اردو اساتذہ اور اردو اداروں کے ذمہ داران نے اپنے بچّوں
کو اردو میڈیم سے پڑھائے تو بھی اردو والوںکی تعداد میں بہت اضافہ ہوگا ۔ ز با نی جمع
خرچ کی بجائے عملی اقدام کی ضرورت ہیںان خیالات کا اظہار عالیجناب پی ۔ ا ے ۔ ا نعا
مد ا ر صاحب (صدر،مہاراشٹر کاسموپالیٹین سوسائٹی،اعظم کیمپس(پونی) نے اپنے صدارتی خطبے
میں کر تے ہوئے مہاراشٹربھر سے آئے ہوئے محبان اردو کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔
احمدنگر
ضلع اردو ساہتیہ پریشداور ہفت روزہ مخدوم کی
جانب سے ضلع بھر میں منائے گئے اردو ہفتے کے اختتامی جلسے کے موقع پر تاریخی شہرسنگم
نیر میںمنعقدہ ریاستی اردو کا نفرنس کے موقع پرخطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے موجود جمّ غفیر سے وہ خطاب فرما رہے
تھے ۔اس موقع پر ڈائس پر سابق وزیر محصول عالیجناب
بالاصاحب تھورات،سابق وزیر عالیجناب خان محمد اظہر حسین صاحب، ایم ایل سی عالیجناب
ڈاکٹر سدھیر جی تامبے صاحب،عالیجناب عبدالکریم سالار صاحب ،مدیر انقلاب عالیجناب شاہد
لطیف صاحب ،مدیر گل بوٹے عالیجناب فاروق سیّد صاحب،اردو اکیڈمی کے سابق سکریٹری عالیجناب
ڈاکٹر قاسم امام صاحب،ہفت روزہ مخدوم کے چیف ایڈیٹر عالیجناب مولانا محی الدین فاروقی
صاحب، عالیجناب سلطان مالدار صاحب ،عالیجناب شیخ عبداسلام سر،ناظر تعلیم عالیجناب رمضان
خان صاحب، محترمہ صغرہ بی پٹھان صاحبہ،کیندرپرمکھ تاج الدین پرکار صاحب(رتناگیری)،مشہور
شاعر عالیجناب حاجی فیروز رشید صاحب(ناندیڑ)،اردو شکشک سنگٹھنا کے مراٹھواڑہ علاقائی
صدر عالیجناب محمد رافع صاحب ، مقامی انتظامیہ کمیٹی کے صدر عبداللہ چودھری صاحب،سکریٹری
شیخ موسیٰ پیار محمد ،عالیجناب عمر بیگ صا
حب ،عالیجناب شیخ محمد حسین حمزہ سر،عالیجناب شیخ غنی حاجی بھائی،پونہ کارپوریشن کی
ایجوکیشن آفسر محترمہ سلطانہ ملانی صاحبہ وغیرہ موجود تھی۔