آل انڈیا
آئيڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن ( آيئتا)
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں الما لطیفی ہال صابوصدیق پالی ٹیکنیک
کالج بھائیکلہ ممبئی میں ای ٹیچنگ ایکسپرٹ انجینیئرشکیل شیخ کی رہنمائی میں اردو میڈیم اساتذہ کے لیے ای ٹیچنگ کا ورک شاپ منعقد کیا گیا ۔700 سے زائد اساتذہ
نے اس ورک شاپ میں حصّہ لیا ۔اس پروگرام کی صدارت
ادارے انجمن اسلام ممبئی کے صدر
ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب نے کی اور مہمان خصوصی مائناریٹی کمیشن کے چيئرمین جناب محمد
حسین خان ( عامر صاحب )تھے ۔ گیسٹ آف
آنرس جوائنٹ سیکریٹری آف مائناریٹی ڈیولپمینٹ
ڈپارٹمینٹ محترمہ عین العطارمیڈم نے مائناریٹیز کے لیے مختلف اسکیموں کی معلومات دیں ۔اس پروگرام
میں ظفراقبال صاحب محمد خورشید صدیقی انوار اعظمی ۔ڈاکٹر شیخ عبداللہ ، ڈاکٹر انور
امیر ،عبدالرؤف خان صاحب بیٹ آفیسرناصر خان ممبئی اور اطراف کی کئی
نامور شخصیات اسکولوں کی پرنسپل اور
اساتذہ موجود تھے ۔
اس ورک شاپ کا اہتمام آئتا
ممبئی پرسیڈنٹ محمد طاہر شاہ ، جنرل سیکریٹری ناصرخان
اور ممبئی ٹیم نے کیا ۔ جو کہ قابل تعریف ہے ۔پروگرام کافی کامیاب رہا ۔اس ٹیکنالوجی کے دور میں اس طرح اساتذہ کے لیے ورک شاپ کی اشد ضرورت ہے آئتا
ممبئی کی ٹیم کو لن ترانی میڈیاہاؤس دل کی
عمیق گہرایئوں سے مبارک باد پیش کرتا ہے ۔
No comments:
Post a Comment