You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Sunday, May 31, 2015

ایک شام اقبال کوارے کے نام



انجمن اسلام ،اکبرپیر بھا ئی  بی ایڈ کالج   سیکٹر 10  واشی  نوی ممبئی میں بروز سنیچر 23 مئی 2015ء کو ایک شاندار پروگرام  ''ایک شام اقبال کوارے کے نام ''    کا انعقاد لنترانی میڈیا ہاؤس اور  مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کے  زیر اہتمام  کیا گیا ۔ اقبال کوارے  سماجی  ،ادبی  ،فلاحی ،  فلمی  اور سیاسی  کاموں میں پیش پیش رہنے والی  وہ شخصیت  ہے ۔جسے   اردو دنیا  ''محسن اردو''کے نام سے جانتی ہے ۔ان کی پینتیس سالہ  خدمات کا اعتراف کیا گیا ۔ اور ان کے تعلق سے ایک  اقبال کوارے صاحب کی خدمات پر '' ایک بائیو گرافی''  میں اقبال کوارے ہوں ''  ان کی آواز  میں ایک سلائڈنگ فلم  دکھائی گئی۔ جس میں ان کی زندگی کے سفر پر طائرانہ نظر ڈالی گئی۔ اور اقبال کوارے اور ان کی اہلیہ نوری کوارے صاحبہ کا  اعزاز کیا گیا ۔ ان کے کاموں  کو سراہا گیا ۔لنترانی میڈیا کے لیۓ ایک خوشی کا موقع  ہے  اس بات کا اعتراف  لنترانی میڈیا ہاؤس کی ایم ڈی  منور سلطانہ نے کیا اور  پروگرام کےاغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔   اس پروگرام میں جناب برہان حارث صاحب  اکزیکیٹیو چئرمین  انجمن اسلام نوی ممبئی  بورڈ مہمان   خصوصی کے طور پر شرکت کی اور صدارت منور پیر بھائی نے کی ۔برہان حارث ، منور پیر بھائی اور اقبال کوارے نے اپنے منفرد لب و لہجہ میں سامعین  سے  خطاب کیا ۔سلطان مالدار ، کمال مانڈلیکر ، اخلاق ناگوٹنے ۔ محمد شفیق مودک ،  انوورتی کے جسراج بھائی ۔ پروفیسر  قمر سلیم سر، ڈاکٹر اسماء شیخ ۔ خان حسن آراء  راحیاء بیگ ، خان کنیز فاطمہ  کےعلاوہ   نوی ممبئی کے سخن  شناس  اور سخن نواز  حضرات  
اچھی تعداد میں موجود تھیں ۔

منور پیر بھائی کی صدارت اور پرگیہ وکاس کی نظامت میں ایک شاندار مشاعر کا آغاز کیا گیا ۔ جس میں مومن جان عالم رہبر ، احمد وصی ، عبید اعظم اعظمی ، نظر بجنوری  اکٹر صادقہ نواب  سحر  ، محمد حسین ساحل ، ممتاز پیر بھائی ۔ ڈاکٹر لکشمن شرما  ،ڈاکٹر دلشاد صدیقی ۔ عارف   اعظمی اور آفتاب اعظمی نے اپنے کلام سے مجمع کو  مسحور کردیا۔ مشاعرہ  رات  ساڑھے دس  بجے اختتام پذیر ہوا ۔اس کے بعد مہمانوں کے لیۓ طعام کا انتظام بھی کیا گیا تھا ۔  یہ پروگرام کا فی کامیاب رہا ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP