You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, January 12, 2009

کسک


ٹہنی پہ کسی شجر کی تنہا
بلبل تھا کوی اداس بیٹھا
کہتا تھاکہ رات سر پہ آی
اڑنے چگنے میں دن گزارا
پہنچوں کس طرح آشیاں تک
ہرچیز پہ چھا گیا اندھیرا
سن کر بلبل کی آہ ۔و۔زاری
جگنو کوی پاس ہی سے بولا
حاضر ہوں مدد کو جان و،دل سے
کیڑا ہوں اگرچہ میں ذراسا
کیاغم ہۓجورات ہۓ اندھیری
میں راہ میں روشنی کروں گا
اللّہ نے دی ہۓ مجھ کو مشعل
چمکا کے مجھے دیا بنایا
ہیں لوگ وہی جہاں میں اچھے
آتے ہیں جو کام دوسروں کے

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP