You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Wednesday, January 28, 2009

قومی کونسل براۓ فروغ اردو زبان


اردو زبان بہت ہی شیرین اور پیاری زبان ہے
جوکہ ہر جگہ پر بولی حاتی ہے اور فلم انڈ سٹریکی جان مانی جاتی ہۓ
اردو کے فروغ کے لۓ۔بروز سنیچر 17 جنوری
2009کو شام کو 4 بجے دسواں کل ہند اردو کتاب میلے [
(10 th All India Urdu kitab mela) کا افتتاح صابو صدیق پالی
ٹیکنیک کالج بایکّلہ ممبی میں کیا گیا ۔
اردو کتاب میلے کا افتتاح مشہورومعروف شاعر ادیب اور نغمہ نگار
ندافاضلی صاحب نے ہندوستان کی مشہور، معروف ادیبوں و شاعروں صحافیوں کی موجودگی
میں شمع روشن کر کے کیا ۔اردو کتاب میلہ 17 جنوری2009 سے 25 جنوری2009
تک منعقد کیا گیا ۔جہاں پر ہندوستان کے60پبلیشروں نےاپنی اپنی دوکانیں لگا رکھی تھیں۔
جہاں پراردو کے علاوہ ہندی مراٹھی اور انگریزی کی بہت سی نادرونایاب اور کمیاب کتابوںکا ذخیرہ کیا تھا ۔ اور انجمن اسلام ممبی کے اشتراک سے ممبی می N.C.P.U.L.
دسواں کل ہند کتاب میلے کو کامیاب بنانے کے لیۓ ایڈیٹرگل بوٹے کو جناب فاروق سیّد کو کورڈینیٹرکی ذمہ داری سونپی۔ میلے میں روزانہ مختلیف نوعیتوں کے کلچرل اور ثقا فتی پروگرام
مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ اور طالبات نے پیش کۓ ۔جنہیں پاڑٹیسیپیشن اور میرٹ سرٹیفیکٹ بھی دیے گۓ۔کونسل اردو کے فروغ کے لۓ تفریح پروگرام بھی صبح سے شام تک رکھے گۓ جیسے کہ شام غزل ، افسانے ڈرامے جنرل نالج ۔کویز بیت بازی بحث و مبا حثے وغیرہ اس میلے میں 30 لاکھ روپۓ کی کتابوں کی فروخت ہوی ،اس کتاب میلے کا اختتام 25 جنوری شام کو چار بجے کیا گیا ۔اس بات کے ساتھ اس طرح کے میلے کا انعقاد ہر برس ہو ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP