Monday, January 26, 2009
نغمہ جمہوریت
[ تمام ہندوستانی بھای بہنوں کو یوم جمہوریہ مبارک ہو]
ہندومسلم دو نہیں اک جان ہیں ہم
دنیا والو سمجھو ہندوستان ہیں ہم
مندر مسجد۔گیتا اور قرآن ہیں ہم
سچ پوچھو تو دنیا کا ایمان ہیں ہم
اک دھرتی ہۓ اک گکن اور اک وطن
سب سے بڑھ کر اک جیسے انسان ہیں ہم
ذات دھرم کے جھگڑوں میں کیا رکھا ہۓ
بھارت ماتا کی ہی سب سنتان ہیں ہم
اپنی مٹّی کا ہر ذرّہ پیارا ہۓ
ہر ذرّہ کی خاطر اک چٹان ہۓ ہم
امن کا پرچم لہراتے ہیں دنیا میں
آزادی اور خوشیوں کا اعلان ہیں ہم
بیٹھے ہیں جو چین سے یوں تو مت چھیڑو
اٹھ جایں تو آندھی اور طوفان ہیں ہم
ہم سے کیا کوہی جیت سکے گا دنیا میں
ہر میدان ہر کھیل میں بھی کپتان ہیں ہم
دشمن کو تو سرحد پر ہی گاڑیں گے
گھر کے بھیدی سے بھی کب انجان ہیں ہم
جوہر ہیرے موتی ہیں اس مٹّی میں
عزت عظمت والے عالی شان ہیں ہم
।
بشکریہ : شمیم
Labels:
munawwar sultana,
urdu,
urdu blogging,
मुनव्वर सुल्ताना
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment