You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Tuesday, September 01, 2009

سم کا دھن


ایک وقت کی بات ہے کہ بندا پور نامی کسی گاؤں میں ببن حمال نام کا ایک آدمی رہتا تھا ۔ حمال عربی میں سامان اٹھانے والے قلی کو کہتے ہیں ۔لیکن وہ قلی نہیں تھا ۔اس کے نام کے ساتھ حمال کیسے لگ گیا کسی کو بھی نہیں معلوم تھا سب لوگ اسے ''حمال ''ہی کہتے تھے ۔ حمال کی گنتی بہت بڑ ے کنجو سوں میں کی جاتی تھی ۔وہ ہمیشہ وہی کام کرتا تھا جس میں کو ئي پو نجی لگانا نہ پڑے ۔وہ لوگون کی پھینکی ہو ئي چیز یں بٹور کر لاتا اور انھیں جوڑ توڑ کر کام کے لا ئق بنا لیتا ۔کبھی درزی کی دوکان سے کترن بٹور کر لاتا اور اسکی کتھری تیار کر لیتا ۔کبھی چزہوں کے بلوں کو کھود کر ان میں چو ہو ں کا لایا ہوا اور اکٹھّا کیا ہوا اناج بٹور لاتا اور اسے صاف کر کے اپنے کھانے کے لائق بنا لیتا تھا ۔ اس کے گھر میں کچھ ہی برتن تھے سامان بھی نہیں تھا ایک کونے میں چارپائی رہتی تھی اس پر ایک پھٹی پرانی کتھری پڑی رہتی تھی ۔اس چار پائی میں کٹھمل اور مچھر اور چونٹیوں نے اپنا گھر بسا لیا تھا ۔
حمال کی ایک عادت تھی کہ کہیں سے بھی اسے ایک پیسہ بھی مل جاتا تو وہ اسے ایک مٹّی کے گھڑے میں جمع کرتا تھا ۔ٹھیک چھ مہینے بعد وہ گھڑ ے سے پیسہ نکالتا تھا ۔نوٹوں کو تو وہ کتھری کے بیچ میں روئی کی طرح پھیلا کر چاروں طرف سے سی لیتا تھا اور روپیہ پیسہ وہ سارا گھڑے میں بند کر کے زمین میں دفن کر دیتا تھا ۔ایک دن کی بات ہے کہ لڑکے گیند کھیل رہے تھے گیند اوپر چھپّر پر چلی گئی ۔ایک لڑکا گیند لینے اوپر چھت پر گیا اس نے وہاں سے دیکھا کہ حمال روپیوں سے بھرا ہوا مٹکا زمین میں دفن کر رہا ہے ۔ اس نے یہ ساری بات اپنے چاچا کو بتائی ۔چاچا چور تھا ۔وہ دھن حاصل کرنے کے لۓ بے چین ہو گیا ۔اس نے اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ جاکر سارا دھن چرا لیا ۔جمعہ کا دن تھا ۔حمال جب اپنے گھر پہنچا تو اپنے گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا پایا ۔سیدھا اپنی کوٹھری میں گيا وہاں اپنی پھٹی پرانی کتھری کو دیکھ تو اس کی جان میں جان آئی ۔مگر جب اس کی نظر نیچے زمین پر پڑی جہاں چوروں نے کھود کر چوری کی تھی تو وہ زوروں سے چلانے لگا اس کی آواز سن کر سب گآؤں والے جمع ہو گۓ ۔مگر سب نے اس کی بات کا مذاق اڑایا ۔اس دن کے بعد سے حمال بیمار رہنے لگا ۔اور تین دن بعد اس کی موت ہو گئی ۔سب لوگ اس کی تد فین کے لۓ آۓ ۔سب لوگ اس کی کنجوسی کا قصہ بیان کر رہے تھے ۔اور یہ کہا جارہا تھا کہ ( سم کا دھن شیطان کھاتا ہے ) مکھیا نے گھر کی تلاشی لیں اچانک کسی کی نظر کتھری پر پڑی اور اس میں سے دس بیس اور ایک ایک کے بہت سارے نوٹ نکالے گۓ مکھیا نے یہ کہء کر سارا دھن اپنے قبضے میں لے لیا کہ حمال کو دفنانے کے بعد بھی اس کے لۓ بہت کچھ کر کر نا ہے
:
مرحوم اونمکار ناتھ سری واستو

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP