You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, September 27, 2010

خراج تحسین


Font sizeاب تو خوابوں ہی میں ممکن ہے مکاں کی تعمیر
اپنے نقشے کے مطابق یہ زمیں کچھ کم ہے
اسم اعظم ، ساتواں در ، خواب کا دربند ہے اور ہجر کے موسم کے شاعر شہر یار کو گیان پیٹھ جیسا ملک کا سب سے بڑا اد بی ایوارڈ دیۓ جانے پر اردو دنیا مسرور اور نازاں ہے ۔اردو زبان کو یہ
اعزاز چوتھی مرتبہ حاصل ہوا شہر یار خان ادبی حلقوں میں جتنے مقبول ہیں اتنے ہی عوام میں مشہور ہیں ۔ان کے لکھے ہوۓ فلمی گیت بھی بے حد مشہور ہوۓ ۔
اردو کے ممتاز شاعر شہریار خان کے کے اعزاز میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس کی صدارت پروفیسرمحمد زاہد نے کی تمام ممبروں نے متفقہ طور پر پروفیسر شہر یار خان کو مبارکباد پیش کیں ۔
اس خوشی کے موقع پر ہم ممبئی کے ادبی حلقے کی طرف سے اورلنترانی ٹیم کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔۔

Saturday, September 25, 2010

ماں


دروازے پر
انتظار میں بیٹھے بیٹھے
یوں ہی سار ی عمر گزر
جاۓ گی نرم ملائم ریشم جیسے چہرے پر
چھریاں آجاۓ گی
تم کب آؤ گے؟
ماں بو ڑھی ہو جاۓ گی۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

میئر ایوارڈ

یوم اساتذہ کے موقع پر ہر سال ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے اساتذہ کی تعلیمی سما جی اور ثقافتی ،خدمات کے عوض میں انہیں باوقار '' میئر ایوارڈ سےنواز جاتا ہے ۔ یہ سلسلہ 1971ء سے چلا آرہا ہے ۔اس سال ممبئی مہا نگر پالیکا کی تمام زبانوں کے 150 اساتذہ کو ولے پارلے خوبصورت اور وسیع دینا ناتھ منگیشکر ہال میں میئر شردھا جادھو کے ہاتھوں میئر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ جس میں 5000 کے چیک کے علاوہ سرٹیفکٹ ، گولڈ میڈل ،ناریل شال اور گلدستہ بھی شامل ہیں ۔میئر ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں میونسپل اسکولوں کے چار اساتذہ محمد ناصر محمد یوسف ، شیخ سعیدہ عنصری ،مشتاق زبیر سر اور شیخ شکیل سر شامل ہیں ۔ہم لنترانی کی ٹیم کی جانب سے تمام ٹیچرس کو مبا رک باد پیش کرتے ہیں ۔

Tuesday, September 21, 2010

اس دل ناداں

اے دل ناداں اے دل ناداں
آرزو کیا ہے جستجو کیا ہے

Friday, September 10, 2010

Eid Mubarak


Powered by Lantrani.com



Powered by Lantrani.com



Powered by Lantrani.com



Powered by Lantrani.com


A very happy Eid to all humanity.

Wednesday, September 08, 2010

یوم اساتذہ


یوم اساتذہ کے موقع پر انجمن اسلام زبیدہ طالب اردو اسکول تربھے واشی نوی ممبئی میں ٹیچرس ڈے منایا گیا ۔ساتویں جماعت کی طالبات نے ٹیچرس بن کرمعلمات کے فرائض نبھاۓ ۔انھیں اپنے اساتذہ کی روزمرہ کے کام اور 70 بچوں کو کنٹرول کرتے ہوۓ درس و تدریس دینا ۔ان کی محنت کا اندازہ ہواکہ کس طرح سے ان کے اساتذہ اپنے کام انجام دیتے ہیں ۔ٹیچرس ڈے پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔بچوں نے اپنے تاثرات پیش کۓ۔ بچوں نے اپنی ٹیچرس کو پھول پیش کۓ ۔اسکول کی ہیڈ مسٹریس خان حسن آراء نے اپنے اسٹاف کو پھولوں اور تحفوں سے نوازا اسٹاف کی طرف سے دلعزیز شخصیت حسن آراء کو گلدستے پیش کۓ گۓ ۔اور ٹیچرس ڈے کی مبارکباد پیش کی گئی ۔

سحری والے بابا



رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔ہر کوئ:عبادت میں مصروف ہےعید کی آمد
عنقریب ہے مگر مجھے کسی بھی سحری جگانے والے کی آواز نہیں آئي بہت پہلے کی بات ہے جب میں چھوٹی تھی اس وقت صبح چار بجے ہاتھ میں لالٹین اور ایک ڈنڈا لۓ سحری والے بابا مناجات پڑھتے ہوۓ سحری کے لۓ لوگوں کو جگانے کے لۓ
آتے تھے اور ہم ان کی آواز سے اٹھتے تھے ان کی آواز میں وہ درد ہوتا تھا کہ ہماری آنکھوںمیں بھی آنسوں آجاتے تھے ۔ایک بار کا ذکر ہۓ کہ رمضان کے آخری عشرے میں الوداعی جمعہ کے دن سحری والے بابا ''الوداع اے ماہ رمضان الوداع کہتے ہوۓ رونے لگے اور تیزرفتار سے آگے نکل گۓ مجھے ان کی درد بھری آواز سے رونا گيا ۔ اور میں بھی ان کے پیچھے دوڑ پڑی پھر امّی نے پیار سے سمجھایا ۔آج بھی مجھے سحری والے بابا کا انتظار ہے ۔مگر ایسا لگتا ہے کہ ممبئی کی کشمکش والی زندگی ميںسحری والے بابا کہیں کھو گۓ ہیں ۔

Tuesday, September 07, 2010

ٹیچرس ڈے

5ستمبر کو یوم اساتذہ ڈاکٹر رادھا کرشن کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔کیونکہ وہ بھی ایک استاد تھے اور استاد کی قدرومنزلت کو اچھی طرح سمجھتے تھے ۔ان کی نگاہ میں ایک استاد عظیم الشان ہستی کا نام ہے ۔ایک بہترین رہنما ۔استاد خدا کا گرانقدر انعام ہے ۔خدا کے بعد رسول کا والدین کااور استاد کا مرتبہ بالا ہے کیونکہ
سکھا تے ہیں علم و ادب جو بھی تم
برابر انھیں اپنے والدین کے سمجھو
یوم اساتذہ کا ہم اہتمام کرتے ہیں ۔ہم ان خوش نصیوں میں سے ہیں ۔آیۓ
ہم بھی عہد کرلیں کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاۓ ۔کیونکہ ہماری قوم کے پھول ہمارے ہاتھ میں ہے ۔ایک مالی کی طرح انھیں پروان چڑھانا ہے۔ لنترانی ٹیم کی جانب سے تمام اساتذہ کو ٹیچرس ڈے مبارک ہو ۔

Monday, September 06, 2010


بزم اردو بر ہانی کالج کی جانب سے بروز سنیچر مورخہ 7 اگست 2010ء کو ڈاکٹر مذنہ مبارک کا پڑی کے ا‏عزاز میں ایک تہنیتی جلسہ منعقد کیا گیا ۔مہاراشٹر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے امتحان میں پورے مہاراشٹر میں اوّل مقام حاصل کرنے والی ڈاکٹر مذ نہ کاپڑی مبارک کاپڑی کی صاحزادی ہے وہ پہلی مسلم طالبہ ہے ۔جنہوں نے دنیاوی تعلیم کے ساتھ کیا ۔اس اعزازی تہنیتی تقریب کے صدر مجروح اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر شیخ عبداللّہ تھے۔اس پروگرام میں شہر کی معزّیزشخصیات موجود تھیں ۔ ڈاکٹر مذنہ کاپڑی نے اپنی تقریر میں کہا کہ موجودہ دور میں مسلم بچیاںاحساس کمتری اور مایوسی کا شکار نظر آتی ہیں ۔بچیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اندر کےڈراور خوف کو باہر نکا لیں اور اس بات کو جان لیں کہ الّلہ نے انسان کو اشرف المخلوقات کادرجہ عطا کیا ہے ۔اور ہمیں دن اسلام سے نوازا ہے ڈاکٹر مذنہ کاپڑی کو شال میمینٹو اور گلدستوں سے نوازا گیا اور برہانی کالج کی طالبات نے اسٹیج پر ہی ان کے ہاتھوں میں مہندی لگائی اور اس طرح سے کا خیر مقدم کیا گیا ۔۔

Saturday, September 04, 2010

اعزازی جلسہ

بروز سنیچر مورخہ 7 اگست 2010ء کو کموجعفراسکول اور سینیئرکالج کے طرف سے ممبئی میں کمو جعفر اسکول و کالج کے ٹرسٹی اور انجمن اسلام پنچ گنی کے چیئرمین محمد حسین پٹیل صاحب کے لۓ اعزازی جلسہ کا اہتمام کیا گیا ۔انھیں ہندوستان کے سب سے بڑے تعلیمی اور اقلیتی ادارے کے نائب صدر منتخب کۓ جانے پر کموجعفر ٹرسٹ کی جانب سے ان کا استقبال کیا گیا ۔شال میمینٹو اور گلدستوں سے نوازا گیا۔انجمن کے صدرڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب کی خدمت میں گلہاۓ عقیدت شال اور بہت سارے گلدستے پیش کۓ گۓ ۔اس وقت شہر کی اہم اور جانی مانی اور معزّز ہستیاں موجود تھیں۔بشیر موسی ا پٹیل ، علاقہ کارپوریٹر امین پٹیل ۔یوسف ابراہانی ۔ انجمن کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی ۔عباس ہیٹاؤکر ۔ڈاکٹر قاسم امام اور دوسری اہم شخصیات موجود تھیں ۔پروگرام کے آخر میں ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا ۔

Wednesday, September 01, 2010

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP