یوم اساتذہ کے موقع پر انجمن اسلام زبیدہ طالب اردو اسکول تربھے واشی نوی ممبئی میں ٹیچرسڈے منایا گیا ۔ساتویں جماعت کی طالبات نے ٹیچرس بن کرمعلمات کے فرائض نبھاۓ ۔انھیں اپنے اساتذہ کی روزمرہ کے کام اور 70 بچوں کوکنٹرول کرتے ہوۓ درس و تدریس دینا ۔ان کی محنت کا اندازہ ہواکہ کس طرح سے ان کے اساتذہ اپنے کام انجام دیتے ہیں ۔ٹیچرس ڈے پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔بچوں نے اپنے تاثرات پیش کۓ۔ بچوں نے اپنی ٹیچرس کو پھول پیش کۓ ۔اسکول کی ہیڈ مسٹریس خان حسن آراء نے اپنے اسٹاف کو پھولوں اور تحفوں سے نوازا اسٹاف کی طرف سے دلعزیز شخصیت حسن آراء کو گلدستے پیش کۓ گۓ ۔اور ٹیچرس ڈے کی مبارکباد پیش کی گئی ۔
No comments:
Post a Comment