Monday, September 27, 2010
خراج تحسین
اب تو خوابوں ہی میں ممکن ہے مکاں کی تعمیر
اپنے نقشے کے مطابق یہ زمیں کچھ کم ہے
اسم اعظم ، ساتواں در ، خواب کا دربند ہے اور ہجر کے موسم کے شاعر شہر یار کو گیان پیٹھ جیسا ملک کا سب سے بڑا اد بی ایوارڈ دیۓ جانے پر اردو دنیا مسرور اور نازاں ہے ۔اردو زبان کو یہ
اعزاز چوتھی مرتبہ حاصل ہوا شہر یار خان ادبی حلقوں میں جتنے مقبول ہیں اتنے ہی عوام میں مشہور ہیں ۔ان کے لکھے ہوۓ فلمی گیت بھی بے حد مشہور ہوۓ ۔
اردو کے ممتاز شاعر شہریار خان کے کے اعزاز میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔اس کی صدارت پروفیسرمحمد زاہد نے کی تمام ممبروں نے متفقہ طور پر پروفیسر شہر یار خان کو مبارکباد پیش کیں ۔
اس خوشی کے موقع پر ہم ممبئی کے ادبی حلقے کی طرف سے اورلنترانی ٹیم کی طرف سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔۔
Labels:
shaheryar,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment