You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Wednesday, September 08, 2010

سحری والے بابا



رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ۔ہر کوئ:عبادت میں مصروف ہےعید کی آمد
عنقریب ہے مگر مجھے کسی بھی سحری جگانے والے کی آواز نہیں آئي بہت پہلے کی بات ہے جب میں چھوٹی تھی اس وقت صبح چار بجے ہاتھ میں لالٹین اور ایک ڈنڈا لۓ سحری والے بابا مناجات پڑھتے ہوۓ سحری کے لۓ لوگوں کو جگانے کے لۓ
آتے تھے اور ہم ان کی آواز سے اٹھتے تھے ان کی آواز میں وہ درد ہوتا تھا کہ ہماری آنکھوںمیں بھی آنسوں آجاتے تھے ۔ایک بار کا ذکر ہۓ کہ رمضان کے آخری عشرے میں الوداعی جمعہ کے دن سحری والے بابا ''الوداع اے ماہ رمضان الوداع کہتے ہوۓ رونے لگے اور تیزرفتار سے آگے نکل گۓ مجھے ان کی درد بھری آواز سے رونا گيا ۔ اور میں بھی ان کے پیچھے دوڑ پڑی پھر امّی نے پیار سے سمجھایا ۔آج بھی مجھے سحری والے بابا کا انتظار ہے ۔مگر ایسا لگتا ہے کہ ممبئی کی کشمکش والی زندگی ميںسحری والے بابا کہیں کھو گۓ ہیں ۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP