کلچرل ہاؤس آف دی اسلامک ری پبلک آف
ایران اور ممبئی انجمن اسلام کے اشتراک سے
انجمن اسلام سی ایس ٹی کے احمد زکریا
میں امام خمینی کی 23 ویں برسی کے موقع پر یک روزہ سیمینا رکا اہتمام کیا گیا ۔افتتاحی تقریر کے دوران ایران کے
قونصل جنرل باقر بیگی نے امام کے افکار کی
اہمیت بیان کرتے ہوۓ کہا کہ " ایران میں
تعلیمی ، سیا سی ،ّثقافتی اور عالمی
طاقتوں سے لڑنے کی جتنی بھی صلاحیتیں اس وقت
موجود ہیں وہ تمام خمینی کی مرہون منت
ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی مہاراشٹر سے
وابستہ اسلم غازی نے امام خمینی کی شان
میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔سیمینار کی
تقریب کو آگے بڑھاتے ہوۓ محمد عارف عمری ،ڈاکٹر اصغرعلی انجینیر، محمد رفیع الدین ناصر ، اور یونیک
فاؤنڈیشن کے سربراہ اسد اللہ خان نے بھی
امام خمینی کی خدمات اور ان کے افکار پر
روشنی ڈالی۔پروگرام کے اختتام پردانش ریاض نے مہمانان اور سامعین کا شکریہ ادا کیا ۔
Tuesday, June 05, 2012
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment