You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Monday, June 24, 2013

ایک ملاقات

ایک خوشگوار ملاقات خانقاہ افتخاریہ گنج انواریہ سیّد مختار احمد علی ( پیر چنگاری بابا کے ساتھ عوامی وکاس پارٹی کے قومی صدر شمشیر خان پٹھان صاحب اور شبنم شیخ  مسکراتے ہوے  

Tuesday, June 18, 2013

سماج میں تعلیم اور قابلیت بنیادی حیثیت رکھتے ہیں
گزشتہ  چودہ برسوں سے شہر کے بیشتر اداروں کے مقابلے  کمہارواڑہ ویلفیئر سینٹر پوری محنت  اور دیانتداری سے فلاحی         خدمات انجام دے رہا ہے ۔اس سینٹر کے روح رواں اور سابق  میونسپل کونسلر  نصیرپٹھان اور  ان کے رفقاء  نے اس سینٹر کے ذریعے   نہ صرف    غریب  اور بے سہارا  لوگوں کو مالی امداد  تعاون دیا ۔ بلکہ قوم کے بچوں   کی تعلیمی  ضروریات کو بھی صدق دل سے  پورا کیا اور خدمت  کا یہ سلسلہ        اب بھی جاری ہے ۔آج یہاں      جنوبی ممبئی  کے زینبیہ ہال  میں     کمہارواڑہ  ویلفیئر  سینٹر کے  روح رواں نصیرپٹھان کی   سرسٹھ ویں سالگرہ  کے موقع پر  غریب     طلباء کو جہاں  کاپی کتابیں     اور اسکالر شپ  تقسیم کی گئی وہیں ضرورت مند اور خودکفیل خواتین کو سلائی مشین  دے کر  ان       کے حوصلوں کو تقویت پہنچائی ۔ اس موقع  پر حاضرین  میں مشہور ومعروف  تاجر حسن چوگلے  نے نصیر پٹھان  اور ان  کے سینٹر  کی خدمات کو سراہا   ۔اس تقریب   کا آغاز  تاج قریشی کی نعت پاک سے ہوا اور نظامت کے

فرائض  ایڈوکیٹ  قاضی  سیّدمہتاب  نے  ادا کیۓ ۔ملیشیا کے  قونسل  جنرل ہزایکسیلینسی حاتمی عباس       نے  اپنی تقریر میں  نصیر پٹھان کی سماجی خدمات کو  انجام دینے پر مبارکباد پیش کیں ۔اس موقع پر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

جاوید جمال الدین کو صدمہ

جاوید جمال الدین کو صدمہ

احمد آباد  ممبئی  ہائی وے  پر  29 مئی کی  صبح  ایک بھیانک   سڑک  حادّثہ میں  روزنامہ راشٹریہ سہارا ممبئی            کے سینیئر رکن   جاوید جمال الدین کی بھابھی  ستارہ واحد شیخ اور  ان    کے بھائی  کا پوتا زید واحد  شیخ  شدید طور پر    زخمی  ہوگۓ تھے ۔جنھیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔آج شام ان کی بھابھی کا انتقال ہو گیا  اور ان کی بھتیجی آفرین کا انتقال   جاۓ حادّثہ  پر ہی ہو گیا تھا ۔ لنترانی  کی ٹیم  جاوید جمال الدین صاحب کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہیں کہ   اللہ  مرحومین کو  جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کریں  اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کریں ۔  آمین 

Thursday, June 13, 2013

عظیم الشان جلسہ




مولوی گنج چوک   دھولیہ مہاراشٹر  انڈیا میں بروز پیر مورخہ 3 جون 2013ء میں عظیم الشان  جلسہ ء عام و مشاعرہ کا  انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام کے کنوینیر  محمود بھائی جان ڈاکٹر ظفر عباس اور ان کے رفقاء تھے ۔اس  جلسہ میں عوامی وکاس پارٹی کے قومی صدر ممبئی سے تشریف لاۓ ہوۓ   فخر  مہاراشٹر اور عوامی وکاس پارٹی کے روح رواں   شمشیر خان پٹھان صاحب  کا استقبال بہت پر تپاک انداز میں  شال  میمینٹو   ،  علاقائی  انداز  تہذیب  میں مخملی   ٹوپی اور گلوں سے کیا گیا ۔ ساتھ ہی عوامی وکاس پارٹی کے دیگر ارکانان کا  استقبال بھی  کیا گیا ۔  اس جلسہ میں کافی تعداد میں لوگوں  نے شرکت کیں ۔ اس جلسہ میں   جناب شمشیر خان پٹھان نےجلسہ سے خطاب کرتے ہوۓ  لوگوں میں بیداری لانے اور انقلاب لانے کے لیۓ  حوصلہ
دیا ۔اور ریزرویشن  سے محروم کیۓ جانے والے قانون کے بارے میں تفصیلات سے عوام کو آگاہ کیا ۔

پھر   مہر فاؤنڈیشن ہال  ، دھولیہ میں مشاعرہ   کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں       بیرونی و مقامی شعراء کرام نے اپنے کلا م  سنا کر سا معین کو محظوظ کیا ۔  

Sunday, June 09, 2013

معروف شاعر قاضی فراز احمد انتقال کر گیۓ

 معروف شاعر  قاضی احمد فراز جمعہ کی شام اپنے  وطن   ساگوے  ( کوکن ) میں  اس دار فانی سے کوچ کر  گيۓ ۔انتقال کے وقت  ان کی عمر     76سال تھی  ۔‍‍قاضی  فراز احمد  15 جولائي
1937 کو ساگوے  تعلقہ  راجہ پور  ضلع  رتناگیری میں پیدا ہوۓ ۔کم و بیش  پانچ دہائی  فن و شاعری سے وابستہ رہنے والے احمد محمد  قاضی  نے   زخمہ ، عر ضانہ ،اور شررزاد جیسی شعری تصنیفات  اردو دنیا کی نذر کیں۔وہ معاش       کے سلسلے میں چونتیس برس تک دوحہ قطر میں  مقیم  رہے ۔اس دوران وہ جب  بھی اپنے وطن ہندوستان آۓ ۔ ان کےاعزاز میں   مختلف مقا مات پر   شعری نشستیں منعقد کی      گئيں ۔ وہ   اردو ادب کی خدمت کرتے رہے ۔کچھ عر صے سے انھیں سانس  کی  تکلیف  ہو رہی تھی ۔ اسی عارضہ  کی    وجہ سے وہ  اس دنیا سے رخصت ہو گۓ ۔ ان کے پسماندگان میں  بیوہ  کے علاوہ  تین بیٹیاں اور  دو بیٹے شامل ہیں ۔ لنترانی کی ٹیم اس غم میں  میں برابر کی شریک ہے  اللہ  ان کی روح کو جنت میں جگہ عطا فرمائیں اور  ان کے   گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرماۓ

آمین 


مسلمانوں کی ترقی کے لئے شیعہ، سنی اتحاد قائم کرنے پر زور
اشتراک ایجوکیشن سوسائیٹی اور ایران کلچر ہاؤس کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں مقررین کا اظہار خیال
ممبئی،۵ جون : ایران کے روحانی پیشوا اور انقلابی رہنما امام آیت اللہ خمینیؒ کی ۴۲ ویں برسی کے موقع پر گزشتہ روز اسلام جمخانہ کے جابرہال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچر ہائوس (ممبئی) اور اشتراک ایجوکیشن سوسائٹی (ممبئی) کی جانب سے امام خمینیؒ کی یاد میں ایک سمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کلچر ہائوس کے ڈائریکٹر مہدی حسن خانی نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا ۔ اس سمینار کا عنوان موجودہ عالمی پس منظر اور امام حمینیؒ کی تعلیمات تھاجس میں مہمان خصوصی کے طو رپر اسلامی جمہوریہ ایران (ممبئی) کے قونصل جنرل مسعود ابراہیمی خالگی نے شرکت کی ۔ انہوں نے تفصیل کے ساتھ امام خمینیؒ کی حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ امام خمینیؒ کے زہد وتقویٰ کا عالم بیان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایسی شخصیت تھی جن کی تہجد کی نماز بھی کبھی قضاء نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے ہمیشہ شیعہ، سنی اتحاد پر بہت زور دیا تھا، لیکن آج وہ ہمارے ساتھ نہیں ہی، مگر ان کی تعلیمات ہمارے ساتھ ہیں جس پر ہمیں عمل کرنے کی ضرورت ہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام خمینیؒ نے خواتین کی ترقی و فلاح و بہبود کے لیے بھی بہت کوشش کی۔ معروف صحافی سید بشارت شکوہ نے اپنے خطبۂ صدارت میں کہا کہ اگر ہم امام خمینیؒ کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ ان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینیؒ نے ساری زندگی شیعہ، سنی اتحاد قائم کرنے پر زور دیا ہی، لہٰذا ہمیں شیعہ، سنی اتحاد قائم کرکے 

Saturday, June 01, 2013







ادبی خدمات کے لیۓ  ایک شام رحمت الہ ا  آبادی کے نام  منسوب کرتے ہوۓ ۔بروز جمعرات  مورخہ    30 مئی  کو شام  میں 8 بجے بمقام میناتائی ٹھاکرے ہال بھیونڈی  مہاراشٹر  انڈیا میں منعقد کیا گیا تھا  ۔ یہ مشاعرہ زیر اہتمام انجمن  فروغ  علم و ادب  کے کیا گیا ۔ اس مشاعرہ کے کنوینر محمد شریف  انصاری اور سرپرستی  محمد عارف میڈیکل اسٹور والے کی رہی  ۔اس مشاعرہ کی نظامت کے فرائض غیبی جونپوری نے  ادا کۓ ۔اس مشاعرہ کا افتتاح     عوامی  وکاس پارٹی  کے قومی صدر   شمشیر خان پٹھان ، گڈو بھائی  پرویز   فلاحی صاحب ،  ارشاد خطیب  ، عباد نعمانی ، اور  تقویم اعظمی گڈو بھائی نے شمع فروزی کرکے کیا ۔ اور  رحمت الہ  آبادی کو  ان کی ادبی خدمات  کے لیۓ  میمینٹو ، شال  اور گلوں  سے نوازا گیا ۔  مشہور و معروف شعراء میں  ریحان ہاشمی ، نعیم فراز، ڈاکٹر  جلیل ،  سندر مالیگانوی ، صفیان قاضی ، ملک منظر  ، ظفر اقبال ، رشید امبر ، اور پرگیہ وکاس  نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔شہر اور اطراف کی اہم علمی ادبی اور سیاسی شخصیات موجود تھیں ۔پورا ہال سامعین سے بھرا  ہوا تھا ۔یہ  مشاعرہ کافی کامیاب رہا 



Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP