معروف شاعر قاضی احمد فراز جمعہ کی شام اپنے وطن
ساگوے ( کوکن ) میں اس دار فانی سے کوچ کر گيۓ ۔انتقال کے وقت ان کی عمر
76سال تھی ۔قاضی
فراز احمد 15 جولائي
1937 کو ساگوے تعلقہ راجہ پور
ضلع رتناگیری میں پیدا ہوۓ ۔کم و
بیش پانچ دہائی فن و شاعری سے وابستہ رہنے والے احمد محمد قاضی
نے زخمہ ، عر ضانہ ،اور شررزاد
جیسی شعری تصنیفات اردو دنیا کی نذر کیں۔وہ
معاش کے سلسلے میں چونتیس برس تک
دوحہ قطر میں مقیم رہے ۔اس دوران وہ جب بھی اپنے وطن ہندوستان آۓ ۔ ان کےاعزاز
میں مختلف مقا مات پر شعری نشستیں منعقد کی گئيں ۔ وہ اردو ادب کی خدمت کرتے رہے ۔کچھ عر صے سے
انھیں سانس کی تکلیف
ہو رہی تھی ۔ اسی عارضہ کی وجہ سے وہ
اس دنیا سے رخصت ہو گۓ ۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ
کے علاوہ تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں ۔ لنترانی کی ٹیم اس غم
میں میں برابر کی شریک ہے اللہ
ان کی روح کو جنت میں جگہ عطا فرمائیں اور
ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا
فرماۓ
آمین
No comments:
Post a Comment