You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Saturday, June 01, 2013







ادبی خدمات کے لیۓ  ایک شام رحمت الہ ا  آبادی کے نام  منسوب کرتے ہوۓ ۔بروز جمعرات  مورخہ    30 مئی  کو شام  میں 8 بجے بمقام میناتائی ٹھاکرے ہال بھیونڈی  مہاراشٹر  انڈیا میں منعقد کیا گیا تھا  ۔ یہ مشاعرہ زیر اہتمام انجمن  فروغ  علم و ادب  کے کیا گیا ۔ اس مشاعرہ کے کنوینر محمد شریف  انصاری اور سرپرستی  محمد عارف میڈیکل اسٹور والے کی رہی  ۔اس مشاعرہ کی نظامت کے فرائض غیبی جونپوری نے  ادا کۓ ۔اس مشاعرہ کا افتتاح     عوامی  وکاس پارٹی  کے قومی صدر   شمشیر خان پٹھان ، گڈو بھائی  پرویز   فلاحی صاحب ،  ارشاد خطیب  ، عباد نعمانی ، اور  تقویم اعظمی گڈو بھائی نے شمع فروزی کرکے کیا ۔ اور  رحمت الہ  آبادی کو  ان کی ادبی خدمات  کے لیۓ  میمینٹو ، شال  اور گلوں  سے نوازا گیا ۔  مشہور و معروف شعراء میں  ریحان ہاشمی ، نعیم فراز، ڈاکٹر  جلیل ،  سندر مالیگانوی ، صفیان قاضی ، ملک منظر  ، ظفر اقبال ، رشید امبر ، اور پرگیہ وکاس  نے اپنے کلام سے سامعین کو محظوظ کیا ۔شہر اور اطراف کی اہم علمی ادبی اور سیاسی شخصیات موجود تھیں ۔پورا ہال سامعین سے بھرا  ہوا تھا ۔یہ  مشاعرہ کافی کامیاب رہا 



No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP