سماج میں تعلیم اور قابلیت بنیادی حیثیت رکھتے ہیں
گزشتہ چودہ برسوں
سے شہر کے بیشتر اداروں کے مقابلے
کمہارواڑہ ویلفیئر سینٹر پوری محنت
اور دیانتداری سے فلاحی
خدمات انجام دے رہا ہے ۔اس سینٹر کے روح رواں اور سابق میونسپل کونسلر نصیرپٹھان اور
ان کے رفقاء نے اس سینٹر کے
ذریعے نہ صرف غریب
اور بے سہارا لوگوں کو مالی امداد تعاون دیا ۔ بلکہ قوم کے بچوں کی تعلیمی
ضروریات کو بھی صدق دل سے پورا کیا
اور خدمت کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔آج یہاں جنوبی ممبئی کے زینبیہ ہال میں
کمہارواڑہ ویلفیئر سینٹر کے
روح رواں نصیرپٹھان کی سرسٹھ ویں
سالگرہ کے موقع پر غریب
طلباء کو جہاں کاپی کتابیں اور اسکالر شپ تقسیم کی گئی وہیں ضرورت مند اور خودکفیل
خواتین کو سلائی مشین دے کر ان
کے حوصلوں کو تقویت پہنچائی ۔ اس موقع
پر حاضرین میں مشہور ومعروف تاجر حسن چوگلے نے نصیر پٹھان
اور ان کے سینٹر کی خدمات کو سراہا ۔اس
تقریب کا آغاز
تاج قریشی کی نعت پاک سے ہوا اور نظامت کے
فرائض ایڈوکیٹ قاضی
سیّدمہتاب نے ادا کیۓ ۔ملیشیا کے قونسل
جنرل ہزایکسیلینسی حاتمی عباس
نے اپنی تقریر میں نصیر پٹھان کی سماجی خدمات کو انجام دینے پر مبارکباد پیش کیں ۔اس موقع پر اہم
شخصیات موجود تھیں ۔
No comments:
Post a Comment