You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Wednesday, July 17, 2013

با برکت مہینہ رمضا نالمبارک


ماہِ رمضان المبارک کی رحمتیں، برکتیں اور نعمتیں اپنے اختتام کو پہنچیں اور اب ماہِ شوال کی رونق افروزیاں عالم اسلام پر عیدالفطر کا مژدہ لے کر سایہ فگن ہین۔ ماہِ رمضان المبارک میں مساجد نمازیوں سے بھری ہوئی رہا کرتی تھیں۔ سحر اور افطار میں روح پرور مناظر سے ہر کسی کو روحانی و عرفانی سکون ملا کرتا تھا۔ پانچ وقت مسجدوں سے صدائے اللہ اکبر کی پرلطف روحانیت سے بندگانِ خدا مساجد کی سمت کھنچے آتے تھی۔ مساجد تنگ دامنی کا شکوہ کرنے لگتی تھین۔ امیر و غریب، شاہ و گدا سب ایک ہی صف میں کھڑے اللہ کی کبریائی بیان کرتے تھی۔ تسبیح و تحلیل کا وہ عالم تھا کہ ایمان تازہ ہو جایا کرتا تھا۔ وہ غیر مسلمین جو مسلم محلوں کی روحانیت کو دیکھا کرتے تھے اور حیرت زدہ رہا کرتے تھے کہ مسلمانوں میں اتنا بڑا انقلاب کس طرح برپا ہو گیا اب شاید ان غیر مسلموں کو بھی اس روحانی منظر کی تالش ہے مگرکیا مسلمان ان غیر مسلموں کو اب گیارہ مہینے کے انتظار پر مجبور کر دیں گی؟ کیا وجہ ہے کہ رمضان المبارک میں تو ہماری ایمانی کیفیت یہ ہوتی ہے کہ ہم اپنے مشکل ترین معاشی کاموں کو انجام دیتے ہوئے بھی اللہ کی رجا کے لیے مقررہ شرعی وقت تک بھوک پیاس کی تکلیف اٹھاتے ہیں مگر ماہِ شوال کی آمد کے ساتھ ہی ہم پھر سے نوش و طعام کے شیدا ہو جاتے ہیں۔ ذرا سی دیر کی تکلیف کو برداشت کرنا گوارہ نہیں کرتی۔ کیا رمضان المبارک کے یک ماہی مجاہدے نے بھی ہمیں صبرو شکر کی عظیم نعمت سے سرفراز نہیں کیا؟ خود ماہِ رمضان مسلمانوں سے دریافت کر رہا ہے کہ اے مسلمانو! برائی کو سیکھنے میں تو تمہیں وقت نہیں لگتا مگر ایک ماہ کے مسلسل مجاہدے نے تمہیں اچھائیوں کے اپنانے کی ترغیب نہیں دی؟ اس ایک ماہ میں تم نے روزوں کا اہتمام کیا، نوافل کی کثرت کی، فرض نمازوں کی ادائیگی کے لیے کمر بستہ رہی، حتی الامکان غریبوں اور حاجت مندوں کی داد رَسی کی۔ جہاں تک ہو سکا نیکیوں کو انجام دینے کی کوشش کی اس کے باوجود آخر کیوں تم رمضان المبارک کی ان نیکیوں کو قائم نہیں رکھ سکی؟
مسلمانو! غور کرو۔ کیا تم نے رمضان کی عبادات کو اس نیت سے انجام دیا کہ تم اپنے پروردگار کی رضا چاہتے ہو؟ یقینا اگر تم خود سے سوال کرو تو جواب نفی میں ہی آئے گا کیوں کہ اگر تم نے اس ماہِ مبارک میں عبادات محض رضا الٰہی کے لیے کی ہوتی تو تم ماہِ مبارک کے بعد بھی اس پر قائم رہتی۔ کیوں کہ اللہ تعالیٰ خلوص سے کی گئی عبادات کو ضائع نہیں کرتا وہ اس کا عظیم اجر دیتا ہی۔ تم نے شاید ماہِ رمضان کے روزے اس لیے رکھے کہ لوگ تمہیں بے روزہ اور بے دین ہونے کا طعنہ نہ دیں۔ تم اگر صرف رضائے الٰہی کے لیے روزوں کا اہتمام کرتے یقینا تمہارے نفس کی طہارت ہو جاتی۔ تم خود پر قابو پانے والے دوسروں کی غمگساری کرنے والی، اللہ سے ڈرنے والے جذبات سے لبریز ہو جاتی۔ اگر تم واقعی نمازوں کی ادائیگی رضائے خداوندی کے جذبے سے سرشار ہوکر کرتے تو قرآن مجید کی بشارت ’’نماز ہر برائیوں اور بے حیائیوں سے روکتی ہی‘‘ کو اپنے لیے لازم پاتی۔ اگر تم تراویح کو سنت رسولِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم ادا کرنے کے جذبے سے پڑھتے تو ماہِ رمضان گذرنے ک ے بعد بھی اس کی برکتیں تمہارے سروں پر سایہ افگن ہوتیں۔ اگر تم اپنا حق سمجھ کر ماتحتین اور غریبوں کی دستگیری کرتے تو اللہ پاک کے خزانے تم پر لٹ رہے ہوتی۔
مسلمان! یاد رکھو! رمضان المبارک کا مہینہ صرف اس لیے بخشا جاتا ہے کہ تمہارے نفس کا تزکیہ کیا جائی۔ تمہارے نامہ اعمال کو نیکیوں سے بھر دیا جائی۔ تمہارے اندر اللہ کا تقویٰ پیدا کیا جائے تمہارے صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کو ختم کر دیا جائی۔ تمہارے لیے اللہ تعالیٰ خیر کے فیصلے فرمائی۔ تمہارے کردار کو سماج کے لیے فلاح کا ذریعہ بنائی۔ تمہاری آخرت کو درخشاں کیا جائے اور ہم نے رمضان المبارک کے ایک ماہ میں تو ان نعمتوں کو حاصل کرنے میں کسر نہ چھوڑی مگر اس کے دیرپا اثرات کو خود میں نہیں سمویا۔ اب بھی موقع ہی۔ عیدالفطر کی نماز میں اللہ نے فرشتوں کو گواہ بنا کر ہماری بخشش فرما دی ہی۔ اب ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اللہ کی اس بخشش کو تادمِ اخیر حاصل کرنے کے لیے اپنے اندر انقلاب پیدا کریں اور اللہ کی دی گئی زندگی کو صرف اسی کے حکم کے مطابق گذارنے کی کوشش کریں۔ اپنے اعمال اور کردار کو دین کے سانچے میں ڈھال کر ’’اے ایمان والو! پورے کے پورے اسلام میں داخل ہو جائو اور شیطان کی اتباع نہ کرو۔ بے شک وہ تمہارا کھلا ہوا دشمن ہی‘‘ کی مکمل تفسیر بن جائو۔ اگر شوال المکرم میں آپ نے اس بات کا تہیہ کر لیا تو انشاء اللہ زندگی کے ہر محاذ پر اللہ آپ کے ساتھ ہو گا اور شیطان آپ کو بہکانے میں ناکام ہو گا۔ شرط یہ ہے کہ آپ خلوصِ نیت سے نئی زندگی کا آغاز کریں اور انجام کو اللہ کی ذاتِ قدیر پر چھوڑ دیں جو آپ کے ساتھ کرم کا اور رحم کا معاملہ فرمانے والا ہی۔
راقم سے رابطے کے لیی
۳۵۱، مومن پورہ، بہادر شاہ ظفر روڈ، مالیگائوں
موبائیل نمبر: 927191615

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP