You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Tuesday, January 07, 2014

مراٹھی ساہتیء

  مراٹھی ساہتیہ سمیلن میں قرآن اور دیگر مراٹھی اسلامی لٹریچر کی زبردست مانگ 
          اس سال کل ہند مراٹھی ساہتیہ سمیلن کا 87 واں اجلاس پونے کے ساہسواد میں منعقد ہوا ۔ساہسواد، دریائے کارتھا کے کنارے پونے کا ایک شہر ہے ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی جماعت اسلامی کے ذیلی اشاعتی ادارہ اسلامک مراٹھی پبلیکیشن ٹرسٹ نے مراٹھی ترجمہ قرآن اور دیگر مراٹھی اسلامی لٹریچر کا اپنا اسٹال لگایا تھا ۔مراٹھی ساہتیہ سمیلن کی ایک خاص بات یہ ہوتی ہے کہ اس میں دور دراز سے مراٹھی نام پر شامل ہوتے ہیں جس میں ایک کثیر تعداد گائوں دیہات کے سیدھے سادھے لوگوں کی ہوتی ہے ۔ایسے ہی گائوں کے لوگوں کیلئے اسلامک مراٹھی پبلیکیشن ٹرسٹ کا اسٹال دلچسپی کا سبب تھا ۔انہیں یہ جان کر تعجب ہو رہا تھا کہ قرآن اور اسلامی لٹریچر مراٹھی میں بھی موجود ہے ۔انہیں اس بات کی خوشی تھی کہ اب ہم قرآن اور اسلام کا مطالعہ ہم اپنی زبان میں کر پائیں گے اور اللہ کی کتاب کو ہم ے لوگوں میں اکثریت غیر مسلموں کی تھی ۔اس اجلاس میں قرآن کے مراٹھی ترجمہ کے 400 سے زیادہ نسخے لوگوں نے لئے اسی کے ساتھ ہی پچاس ہزار سے زائد کے اسلامی لٹریچر بھی لوگوں نے لئے ۔ واضح ہو کہ اسلامک مراٹھی پبلیکیشسمجھ پائیں گے ۔یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ قرآن اور دیگر اسلامی لٹریچر لینے والن ٹرسٹ نے قرآن کا مراٹھی ترجمہ کا اٹھارہواںایڈیشن اور دو سو سے زیادہ ٹائیٹل میں اسلامی لٹریچر شائع کیا ہے

          


۔

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP