You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Friday, January 30, 2015

شہادت حق مسلمانوں کی ذمہ داری ہے جس کے بارے میں قیامت کے دن سوال ہوگا


بھیونڈی : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کی بھیونڈی آمد کے موقع پر صلاح الدین ایوبی اسکول گراؤنڈ بھیونڈی میں خطاب عام کا اہتمام کیا گیا ۔ افتتاحی کلمات میں مولانا اوصاف احمد فلاحی نے خطاب عام کی غرض و غایت بیان کیا ۔اس کے بیان ناظم ضلع تھانے خورشید انور نے جماعت اسلامی کا مختصر تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ کے ذریعے جو حق ہمیں ملا ہے اسی حق کو حق دار تک پہنچانے کے لئے جماعت اسلامی وجود میں آئی ہے اس کے لئے جماعت نے اٹھائیس شعبے تشکیل دئیے ہیں ۔ان شعبوں کے تحت ملک و عوام کی فلاح کے لئے مختلف کام انجام پاتے ہیں ۔امیر حلقہ جماعت اسلامی مہاراشٹر انجینئر توفیق اسلم خان نے اپنے صدارتی خطاب میں مسلمانوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے بھائی حق سے محروم ہو کر جارہے ہیں لیکن ہم اپنی دنیا میں مست ہیں ۔ جبکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں خیر امت بنایا ہے ۔قیامت تک کے لئے یہ ذمہ داری ہمارے سپرد ہے کہ ہم اللہ کا پیغام اس کے بندوں تک پہنچائیں ۔تخلیق آدم کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم زمین پر اللہ کے خلیفہ ہیں اور زمین پر اللہ کی خلافت قائم کرنا ہماری ذمہ داری ۔میڈیا کے ایک سوال کہ ’’نئی حکومت کے بارے میں آپکی کیا رائے ہے ‘‘ انہوں نے خود میڈیا کے لوگوں سے سوال کیا کہ ’’آپ خود ہی بتائیں کہ کیا نئی حکومت بد عنوانی اور عورتوں کے خلاف جنسی تشدد سمیت ہر طرح کے جبر و تشدد کو ختم کر سکتی ہے؟‘‘ یقیناًحکومت نہیں کرسکتی ،لیکن ہم ایسا کرسکتے ہیں کیوں کہ ہمارا کوئی بھی رکن آپ کو بد عنوانی سمیت کسی بھی طرح کے جرم میں ملوث نہیں ملے گا۔واضح ہو کہ جماعت اسلامی
۹؍تا ۱۸؍جنوری ۲۰۱۵ ایک مہم ’’اسلام سب کے لئے ‘‘ منانے جارہی ہے ۔جس میں ریاست مہاراشٹر کے تین کروڑ باشندوں تک اللہ کا پیغام پہنچائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔جماعت کو امید ہے کہ اس سے بہتر نتائج برآمد ہونگے اور برادران وطن میں مسلمانوں اور اسلام کے خلاف پائی جانے والی غلط فہمیوں کا کما حقہ ازالہ ہو پائے گا۔جماعت اس مہم میں مسلمانوں کے تمام فرقوں اور جماعتوں کو شامل کرنے کے لئے بھی کوشاں ہے کیوں کہ جماعت کا ماننا ہے کہ یہ کام پوری امت کی ذمہ داری ہے نہ کہ صرف جماعت اسلامی کی ۔


No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP