You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Saturday, March 25, 2017

مختصر کہانی


۔از
محمد جمیل اختر

" دیکھو تمہارے بچے کا علاج ہوجائے گا ، لیکن تمہیں جلد
کا انتظام کرنا ہوگا " ڈاکٹر نے اس کے بچے کا معائنہ کرتے ہوئے کہا .
" صاب کوئی رعایت "
" دیکھو یہ کوئی پھل سبزی کی دکان تو ہے نہیں کہ تم سے رعایت کی جائے ، علاج کی جو رقم بن رہی ہے ، وہی بتائی گئی ہے " . اس نے ایک نظر اپنے بچے کی طرف دیکھا اور گھر کا سامان ایک ایک کرکے گننے لگا ... سائیکل ... لیکن سائیکل تو ایک ہی ہے ... جس ریڑھی پر وہ سبزی لگاتا تھا وہ بھی ایک ہی تھی ، اس نے دکھ سے بچے کی طرف دیکھا ... اس کا بچہ بھی ایک ہی تھا
یکدم اس کی آنکھوں میں چمک دوڑی ... اس کے پاس گردے دو تھے.

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP