گزشتہ دنوں خلافت ہاؤس بھائيکلہ ممبئی میں انجمن ترقی اردو ہند کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں انجمن ترقی ہند کے جنرل سکریٹری وقار قادری نے بتایا کہ انجمن ترقی ہند کا خاص مقصد علاقہ کوکن کے اضلاع تھانے ، راۓ گڑھ ، رتنا گیری ، سندھودرگ ،بشمول ممبئی اردوزبان کے فروغ کی ہر ممکن کوشش کرنا ہے ۔ صدر انجمن پروفیسر عبدالستار دلوی نے استقبالیہ تقریر میں حاضرین کا خیر مقدم کرتے ہوۓ کوکن میں اردو کا تاریخی کا تاریخی پس منظر پیش کیا اور انجمن کی کوکن شاخ کے قیام کی ضرورت و اہمیت پر زور دیا ۔ اس محفل میں شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی کی صدر پروفیسر فاطمہ بیگم نے انجمن کا افتتاح کرتے ہوۓ برادران کوکن کی ادبی خدمات کا ذکر کرتے ہوۓ بلخصوص نور پرکار ، عبدالستار دلوی ،یونس اگاسکر ، یعقوب راہی ، وقارقادری اور دیگر احباب کے ترجمے کے توسط سے ان کی ادبی خدمات کو ادب کی اہم خدمت قرار دیا اور اپنی نیک خواہشات پیش کیں ۔خصوصی مقّرر کی حیثیت سے علی ایم شمسی صاحب نے علاقہ کوکن میں اردو اسکولوں کے ساتھ اردو مدارس میں بھی زبان کی ترویحج کے تحت ورکشاپ کے انعقاد پر زور دیا اور کہا کہ انجمن ترقی اردو کے لۓ ممبر سازی ًضروری ہے تاکہ اسے آئندہ مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مہمان اعزازی ابراہیم سندیلکر نے کوکن میں اردو اور ادبی رسائل کے موضوع پر اپنا مضمون پیش کیا ۔اقبال کوارے نے حسن چوگلے کا تعارف پیش کرتے ہوۓ ان کی سماجی و ادبی خدمات کا ذکر کیا ۔ قطر میں ان شکی ادبی سرگرمیوں کا اعتراف اور قوم کے تئیں ان کی بے لوث خدمات کا احاطہ بھی اس تقریر میں کیا گیا ۔ انجمن کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی حسن چوگلے نے اردو میڈیم اسکولوں کا پھیلا ہوا سلسلہ اور اس کے لۓ انجمن کے قیام کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ کوکن کی ادب سے وابستہ اہم شخصیات اس جانب ہوئیں ۔نائب صدر انجمن ترقی اردو یعقوب راہی نے اردو اسکولوں کے اساتذہ کے لۓ تربیتی کلا سیز کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ افتتاحیہ تقریب کافی کامیاب رہی ۔
Tuesday, April 19, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment