انجمن اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف کامرس اینڈ اکنامکس اور لنترانی ڈاٹ کام کے اشتراک سے عائشہ سمن کے پہلے ''شعری مجموعہ '' نقرئی کنگن بول اٹھے ''کی رونمائی کی تقریب بروز پیر مورخہ 25 اپریل 2011ء کو شام 7 بجے بمقام اکبر پیر بھائی کالج آڈیٹوریم مولانا شوکت علی روڈ ، دو ٹانکی ممبئی ۔ میں زیر صدارت ڈاکٹر ظہیر اسحق قاضی ( صدر انجمن اسلام ممبئی ) اور اجراء بدست محترمہ نورالعین علی کے انجام پائی ۔ مہمان خصوصی مالیگاؤں سے تشریف لاۓ پروفیسر عائشہ سمن کے استاد محترم جناب عتیق احمد عتیق اورمشہور شاعر و ناظم جناب اّّّّّثر صدیقی تھے ۔ پروگرام کی شروعات قرات سے کی گئ۔ اور نطامت کے فرائض جدید شاعری کے مشہور شاعر عبید اعظم اعظمی نے بڑی ہی خوش اسلوبی سے نبھاۓ ۔لنترانی ڈاٹ کام کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹرسریواستو نے پروگرام کا افتتاح کرتے ہوۓ تمام مہمانان کا استقبال کیا اور لنترانی ڈاٹ کام کے مقاصد اور کام کی تفصیلات واضح کیں ۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمودالحسن سر نے تمام مہمانان ک
ا
تعارف پیش کیا ۔ پھر اظہار خیال کا سلسلہ شروع ہوا اور پونے اعظم کیمپس کے چیئرمین جناب منور پیر بھائی، ممتاز پیر بھائی ، مسسز ریحانہ اندرے صاحبہ ، جناب اقبال کوارے صاحب ( چیئرمین آف آئيڈیل فاؤنڈشن') ڈاکٹر قاسم امام ،خان عارفہ نوید الحق، ڈاکٹر شعور اعظمی ، احمد وصی صاحب،محترمہ مسرت صاحب علی ،کوئئز ٹائم کے چیرمین حامد اقبال صحدیقی ، ساگر ترپاٹھی، اور سنتوش سریواستو ( ہیمنت فاؤوڈیشن کی مینیجنگ ٹرسٹی ) نے اپنے تاثرات پیش کۓ ۔ اور عائشہ سمن کی کتاب کا تبصرہ کیا اور مبارکباد پیش کیں ۔ جناب اقبال کوارے صاحب نے لنترانی ڈاٹ کام پر بھی اپنے تاثرات پیش کۓ اور لنترانی ڈاٹ کام کو مبارکباد دیں ۔اور کہا کہ لنترانی ایک جدید ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر کی بیداری کی ایک لہر ہے جو اٹھ رہی ہے اور ایک تحریک کی طرح انجمن بن رہی ہے ۔ ۔حامد اقبال صدیقی نے اپنے تاثرات میں کہا کہ انجمن میں بہت سی معلمات ایسی ہے کہ جو اپنے فرائض کے علاوہ بہت سے قوم کی خدمات کے کام انجام دے رہی ہے ۔صدر انجمن ڈاکٹر ظہیر قاضی صاحب نے عائشہ سمن اور لنترانی ڈاٹ کام کومبارکباد پیش کیں اور کہا کہ اردو کے فروغ کے لۓ کام کرنے والی تمام شخصیات کو لے کر ایک فورم بنائی جاۓ ۔اور اس کام کی ذمہ داری حامد اقبال صدیقی صاحب کو دی۔ کتاب کا اجراء ہوا اور گلپوشی کی گئی ۔اور لنترانی ڈاٹ کام کی جانب سے میمنٹو پیش کۓ گۓ ۔
اس تقریب میں مالیگاؤں ، پونہ ، بھیونڈی ، کلیان، میرا روڈ کی اور علم وادب اور سماجی کاموں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات موجود تھیں ۔ اعزازی مہمانان میں انجمن اسلام کی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن مسز سلمہ لوکھنڈوالا ۔انجمن اسلام بلاسس روڈ اسکول اینڈ جونیئر کالج کی پرنسپل مسسز نجمہ قاضی ،کینسر فاؤنڈیشن کی سیکریٹری محترمہ رشیدہ قاضی ،ڈاکٹر شیخ عبداللہ ، مصطفی پنجابی ۔اردو مرکز کے ڈائریکر زبیر اعظم اعظمی ، ھدی ٹائمز کے ایڈیٹر جناب مستقیم مکّی ، ڈاکٹر خالد شیخ ۔ گل بوٹے کے روح رواں جناب فاروق سیّد ،کردار آرٹ کے چیرمین جناب اقبال نیازی ۔تحفظ ملّت کے ایڈیٹر جناب لقمان انصاری ۔ جناب پرویز خان، مشہور ماہر تعلیم جناب حسن فاروقی صاحب ،تیسرا محاذ اور اردو ٹائمز کے رپورٹر عبدالحلیم صدیقی ۔ جناب بشیر ملّا ، جناب فرید خان ،عامر ادریسی ، جناب مرزا نوید احمد ، رخسانہ صباء ،نعیمہ امتیاز، نوری اقبال کوارے، عزالہ آزاد ،سعدیہ مرچنٹ ، پریہ گانگولی ،زاہدہ صدیقی ،عبدالقیوم نعیمی، جناب آصف پلاسٹک والا ،جناب مزمل زولے ، جناب نہال صغیر ،وقار جعفری جناب رفیق منصوری، جناب نہال احمد، جناب مسعود پیش امام صاحب ، ریکھا کنگر روشنی ،محترمہ نادرہ ، ریاض احمد ، مریم غزالہ ، جناب عظیم ملک ، واقف احمد ،ڈاکٹر شبانہ ، بشیر خان ،روبینہ فاطمہ، جاوید بھساولی اور دوسری اہم مہمانان تشریف لاۓ تھے ۔ مشہور شاعرجناب عبدالاحد ساز اوربال بھارتی کے اردو کے اسپیشل آفیسراور سیکریٹری جناب خان نویدالحق صاحب کسی وجہ سے پروگرام میں شرکت نہ کرسکے ۔انھوں نے ویڈیو میسیجنگ کے ذریعے اپنی نیک خواہشات اور مبارکباد دیں ۔اس پروگرام میں خاص کر کے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوۓ ۔اسٹیج پر لگے ہوۓ اسکرین پر پروجیکٹر کے ذریعے رسم اجراء پر پرزنٹیشن چلتا رہا ۔اور عائشہ سمن کی لکھی ہوئی غزلیں پریہ گالگولی( پاکیزہ خانم ) اور نندنی نے اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیں ۔ ۔پروگرام کافی کامیاب رہا۔ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا ۔آخری میں لنترانی ڈاٹ کام کی چیف ایڈیٹر منور سلطانہ نے رسم شکریہ ادا کیا ۔
Wednesday, April 27, 2011
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment