کوکن کی سیاسی سماجی ادبی تعلیمی طبی اور دیگر میدانوں میں نمایاں کارہاۓ
انجام دینے والی مسلم شخصیات پر مشتمل '' گلوبل کوکن ڈايئریکٹری ''کے
حوالے سے تفصیلات یکجا کرنے کا
کام جاری ہے ۔معروف سرجن اور رائل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سربراہ
ڈاکٹر اے آر اندرے اور ڈاکٹر فاروق
الرحمن ( دائریکٹری کنوینر) نے جمعہ 4 مئی 2012ء کو رائل ایجوکیشن کے بینر تلے پریس کانفرنس کے دوران " گلوبل
ڈائریکٹری''سے متعلق تفصیلات کے ساتھ
اغراض ومقاصد بیان کیے۔ 2008ء میں شائع شدہ ''کوکن ڈائریکٹری
مع کوکن نامہ'' کے حوالہ سے تفصیلات بتائی
کہ اس میں 235 شخصیات اور ان کے
کاناموں کا احاطہ کیا گیا ہے لیکن جو
ڈائریکٹری زیر ترتیب ہے اس
کے لیے
ہندوستان اور دنیا کے مختلف ممالک
میں پھیلے ہوۓ
کوکن سے تعلق رکھنے والے کم از ایک ہزار لوگوں کی تفصیلات یکجا کرنے کا کام شروع کی گیا ہے ۔جو انشا اللہ
جنوری
تک پایہ ء تکمیل کو پہنچے گا '' انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا بنیادی مقصد کوکنیوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانا ان کی خدمات کو عام کرنا اور دنیا کے مختلف ممالک میں الگ الگ میدانوں میں خدمات انجام دینے والوں کو ان کی بنیادوں سے جوڑنا، آپس میں رشتہ داریوں کو فروغ دینا اور یہ بتانا ہے کہ ان کے آباءو اجداد کا تعلق اسی خطہء کوکن سے ہیں ۔جسے قدرت نے ایک منفرد مقام عطا کیا ہے ۔''اس کام کے لیے مختلف ذرائع سے اہل کوکن سے رابطے کا عمل جاری ہے "
3 comments:
Masha Allah
Masha Allah,
Shukriya Lantarani...Hum aap ke mamnoon hain...Dr. Shrivastav ki kami hamesha mahsoos ki jaye gi....RIP..
Post a Comment