You can see Lantrani in best appearance in Chrome and Mozilla(not in internet explorer)

Thursday, October 06, 2016

غزل

یہ دولت بھی لے لو یہ شہرت بھی لے لو بھلے چھین لو مجھـ سے میری جوانی

مگر مجھـ کـو لوٹادو بچپن کا ساون
وہ کاغـذ کی کشـتی، وہ بـارش کا پانی

محلے کی سب سے پرانی نشانی
وہ بڑھیا جسے بچے کہتے تھے نانی

وہ نانی کی بـاتوں میں پریوں کا ڈھیرا
وہ چہرے کی جہریوں میں سـدیوں کا پھیرا

بھلائے نہیں، بھول سکتا ہے کـوئی
وہ چھوٹی سی راتیں، وہ لمبی کہانی

وہ کاغـذ کی کشـتی، وہ بـارش کا پانی
وہ کاغـذ کی کشـتی، وہ بـارش کا پانی

کھڑی دھوپ میں اپنے گھر سے نکلنا
وہ چڑیاں، وہ بلبل، وہ تتلی پکڑنا

وہ گھڑیا کی شادی پہ لڑنا جھگڑنا
وہ جھولوں سے گرنا، وہ گرتے سنبھلنا

وہ پیتل کے چھلوں کے پیارے سے تحفے وہ ٹهوٹی ہوئی چوڑیوں کی نشانی

وہ کاغـذ کی کشـتی، وہ بـارش کا پانی
وہ کاغـذ کی کشـتی، وہ بـارش کا پانی

کبھی ریت کے اونچے ٹیلوں پہ جانا
گھروندے بنانا، بنا کے مٹانا

وہ معصوم چاہت کی تصویر اپنی
وہ خوابوں، کهلونوں کی جاگیر

اپنی نہ دنیا کا غم تھا، نہ رشـتوں کےبندھن
بڑی خوبصورت تھی وہ زندگانی

یہ دولت بھی لے لو یہ شہرت بھی لے لو بھلے چھین لو مجھـ سے میری جوانی

مگر مجھـ کـو لوٹادو بچپن کا ساون
وہ کاغـذ کی کشـتی، وہ بـارش کا پانی

No comments:

Related Posts with Thumbnails
لنترانی ڈاٹ کام اردو میں تعلیمی ،علمی و ادبی ، سماجی اور ثقافتی ویب سائٹ ہے ۔اس میں کسی بھی تنازعہ کی صورت میں قانونی چارہ جوئی پنویل میں ہوگی۔ای ۔میل کے ذریعے ملنے والی پوسٹ ( مواد /تخلیقات ) کے لۓ موڈریٹر یا ایڈیٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔ اگر کسی بھی پوسٹ سے کسی کی دل آزاری ہو یا کوئی فحش بات ہوتو موڈریٹر یا ایڈیٹر کو فون سے یا میل کے ذریعے آگاہ کریں ۔24 گھنٹے کے اندر وہ پوسٹ ہٹادی جاۓ گی ۔فون نمبر 9222176287اور ای میل آئ ڈی ہے E-Mail - munawwar.sultana@gmail.com

  © आयुषवेद भड़ास by Lantrani.com 2009

Back to TOP