لگتا نہیں ہے جی میرا اجڑے دیار میں
کس کی بنی ہے عا لم نہ پا ئدار میں
بلبل کو پا سباں سے نہ صیاد سے گلہ
قسمت میں قید تھی لکھی فصل بہار میں
کہۂ دو ان حسرتوں سے کہیں اور جا بسیں
اتنی جگہ کہاں ہے دل داغ دار میں
عمر دراز مانگ کے لاۓ تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گۓ دو انتظار میں
دن زندگی کے ختم ہوۓ شام ہو گئی
پھیلاکے پاؤں سوئیں گے کنج مزارمیں
کتنا ہے بدنصیب ظفر دفن کے لۓ
دو گز زمیں بھی مل نہ سکی کو ۓ یار میں
No comments:
Post a Comment