Wednesday, April 08, 2009
کلا کي باريکياں
لوکل ٹرين ميں ادھپگلي لڑکي کے ساتھ ہوئ
بلاتکار ميں نکلی چيخوں پر تُم آرٹ فِلم بناتے ہو ،
پتا نہيں پر تمھاري اِس ہٹ فِلم کا ہر بار بھيڑ بھرا شو
دوہراتا ہے اُس بلاتکار کو جو ہوا تھا بس ايک بار ٹرين ميں؛
تُم بلاتکار کي پيڑا ميں تلاش ليتے ہو کلا کي باريکياں
شرابي پتي سے روز بيلٹ اور جوتوں سے پِٹتي
عورت کے جِسم پر اُبھرے نيلے۔کالے نِشانوں ميں
تمھيں کلاکريتي کا ماسٹر پيس دِکھنے لگتا ہے
تم ان نشانوں کو سمٹ کر کینواس پر اپنی کونچی سے
بنا لیتے ہو لاکھوں روپیوں کی بیش قیمتی پینٹنگ
آتنکی کی گولیوں سے تڑپتے لوگوں اور
اجڑے پریواروں کی تکلیف میں تمہیں مل جاتی ہے
تمہا رے نا ٹک کی تھیم جس کے سینکڑوں منچن ہونگے
پر کسی شو میں وہ نہیں آتا جس کے گھر کا کوئی
مر گیا حملے میں بلا وجہ بے قصور ہی
بچہ جننے کی تکلیف سے بلبلاتی پتھر پھوڑنے والی کے
مرے بچے کی پیدائش پر تم نہ جانے کیسے ڈھونڈ لیتے ہو
ان آنسوؤں میں نظم اور اشعار
تمہارے دیوان نہیں پڑھ پاتی وہ
پتھر پھوڑتی وہ عورت
لگ جاتی ہے اگلے بچّے کی تیاری میں ہر رات
تم دردمند دل رکھتے ہو درد کے ہر مدّے کو
دل ہی دل میں شکریہ ادا کرتے ہو
جگا لی کرکے پھر ایک نیا مدّا چرتے ہو
حاصل کر لیتے ہو گیانپیٹھ پرسکار
پیٹھ تھپتھپاتے ہو خود اپنی ہی ہر بار
Labels:
art of creation,
munawwar sultana,
urdu,
urdu blogging
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment